Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 20 اگست، 2015

کیا فوج میں روٹی ملے گی ؟


میں اتفاق اِس ئے نہیں کرتا کہ :
1- کہ میرے والدین روٹی کھاتے ہیں ۔
2- میرے بیوی بچے بھی روٹی کھاتے ہیں ۔
3- اور مجھے تو روٹی مل جائے گی ۔

لیکن میں ، حلال اور پاک روٹی کے لئے فوج میں گیا ۔ میں نے اِسے پاک رکھنے کی پوری کوشش اِس طرح کی ، کہ مجھے بتایا گیا کہ اِس روٹی کی خاطر تمھاری جان بھی جا سکتی ہے ۔ ملک کے اندورنی دشمنوں سے بھی اور بیرونی دشمنوں سے بھی ۔
مگر تم فکر نہ کرنا ، ہم تمھارے بوڑھے والدین ، شہید بیوی اور بچوں کا پورا خیال رکھیں گے ۔
میں نے کہا ،
" مجھے منظور ہے "
"تو پھر حلف اُٹھاؤ "
"کہ میں آئینِ پاکستان کا وفادار رہوں گا "
"یہ آئین کیا ہے کس نے بنایا ؟" میں نے پوچھا
" پاکستان کے منتخب نمائیندوں نے بنایا  وہ نمائیندے جنھیں  عوام نے منتخب کیا ، کہ وہ اُن کی پرسکون زندگی کی ضمانت دیں گے اور اُن پر کسی قسم کا خوف مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ جس میں تمھارے والدین ، بہن بھائی اور بچے بھی ہوں ھے "-
لیکن ، اگر اُنہوں نے انکار کر دیا تو ؟ " میں نے پوچھا
"اُن کے بنائے ہوئے آئین کا محافظ صدرِ پاکستان ہے ۔ تمھیں آئین اور صدر پاکستان کا حکم منانا ہے اور تمھیں وہ تمام مراعات دی جائیں گی جو آئینِ پاکستان اور صدرِ پاکستان دقتاً فوقتاً ملکی معاشی حالات کے مطابق تمھیں دینے کا حکم دیں گے "
" اور اگر ایسا نہیں ہوا تو ؟" میں نے پوچھا
" تو پاکستان کی عدالتِ عالیہ ، آئینِ پاکستان کے مطابق انہیں مجبور کرے گی کہ تمھارا حق تمھیں دلایا جائے "

 

میں نے حلف اُٹھالیا -
اُس کے بعد میں نے پرواہ نہ کی ، کہ میری زندگی کیسے گذرے گی ۔ لیکن اِس بات کا ہمیشہ خیال رکھا کہ آئینِ پاکستان اور صدرِ پاکستان کے حکم پر مَن و عَن عمل کروں ۔

میں کیا میرے ساتھ ، خاکی ، سفید اور نیلی وردی پہننے والے سب ہی شامل تھے ۔

سب "وردیاں" نے آئین پاکستان کے تحت اُٹھائے گئے حلف کے مطابق ، صدرِ پاکستان کے تمام احکام مانے ۔ اور پاکستان کے عوام کی زندگی کو پرسکون اور خوف سے بے نیاز ہو کر گذارنے کے لئے ، کئی " وردیوں " والے ، یہ احکام مانتے ہوئے ، اپنی جان سے ھاتھ دھو بیٹھے ۔ اُن میں  عیسائی بھی تھے اور مسلمانوں کے مختلف مکاتبِ فکر کے "وردی" والے بھی ۔
آئینِ پاکستان اور صدرِ پاکستان نے اُنہیں بعد از مرگ پورا تحفظ اور تفویض کی گئی مراعات سے نوازا ۔
یہ مراعات ، کسی جرنیل کی کاسہ لیسی کی وجہ سے نہ تھی ۔
صرف اور صرف اپنے ۔ فرائض کی وجہ سے تھیں ۔


٭٭٭٭ ٭٭٭٭ 

اگلا  مضمون :
 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پہلا مضمون : -
17/08/2015




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔