Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 25 جولائی، 2016

غیر میعاری ھینڈ فری اور انسانی کان

ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک سی ایم ایچ کے سرجن کی طرف سے یہ تصاویر وٹس ایپ ہوئیں اور ہمارے ایک سینئیر آفیسر نے اِسے گروپ پر ڈالا ، آپ بھی دیکھیں اور کمنٹس بھی پڑھیں :
57:Brig Bakhtiar: These r the pics of a patients who was wearing handsfree while charger was connected.  His tragus is gone and has 3rd degree burns on ear foot and scalp..... be careful
Message from an army surgeon. . .

Electric burns.... entry on ear and scalp .  Current exited through foot where there was contact with ground or bed.
Due to flash burn greater area was involved at entry point of current.
 
 اب کمنٹ پڑھئیے َ
 57:Maj Muqeet: Not possible sir
Tech I mean.
 
 Maj NUK: میں حیران ہوں ، کہ 1 ایمپئیر سے بھی کم کرنٹ پاور سے یہ سب کچھ ہو سکتا ہے ۔ اگر واقعی ممکن ہے تو پھر یا چارجر پر ریٹنگ غلط لکھی ہے اور یا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  !

57:Brig Bakhtiar: Muqeet I personally know the doc.
Anyway do not try it
 Malfunctions of unbranded / unreliable chargers and batteries.

57:Maj Muqeet:
 May be sir. Sub standard phones, chargers and earphones may do that ......!
 
Maj NUK:میرے ہینڈ فری کے یہ دونوں پلگ جب میں لیپ ٹاپ سے لگا کر کان میں لگاتا تو ہلکی سی گدگدی ہوتی ۔ جب تفصیل جانی تو معلوم ہوا کہ اِس کی اینڈ پر قلعی ہے ۔ میں نے نیل پالش لگا کر ، سرکٹ ختم کر دیا ۔
یاد رہے ، کہ لیپ ٹاپ میں موبائل سے زیادہ وولٹیج اور کرنٹ ہوتا ہے ۔
 
 
57:Brig Bakhtiar:  Just ensure to use branded stuff - whatever may be such-like products.

57:Jahangir Khan Lt. col: AA Sirs. Let's appreciate / accept the care that has been visualised by sir bakhtiar. Esp for our teenage children....
Maj NUK: سر میرا ہینڈ فری ، ھواوے کا برانڈڈ ہے ۔ پلاسٹک یا ربر سے 1 ایمپئیر جمپ نہیں کرتی ہاں اگر ائر پلگ پر گولڈن یا سلور پلیٹنگ ہوئی ہو تو وہ ایک اچھا کنڈکٹر بن جاتا ہی اور معمولی اے سی ، کرنٹ ۔001 سے 1 ایمپئیر تک چارجر سے فری ھینڈ کے ذریعے جسم میں آتی ہے ۔ اور پیر زمین پر لگنے سے ، زمین میں اِس کا ڈسچارج بڑھ جاتا ہے ۔
باقی رہا ، غیر میعاری تو اُن کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی جاسکتی ۔
بہتر تو یہ ہے کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس استعمال کریں اور موبائل کو اپنے جسم سے دور رکھیں !
 

نوٹ: میں نے نیٹ پر مکمل ریسرچ کی ۔ کہ کیا چارجنگ کے وقت ہینڈ فری کانوں میں لگانا چاھئیے ۔ مجھے "ھوکس" تو ملے لیکن کسی ایکسپرٹ کا جواب نطر نہیں آیا اور سب کا بنیادی نقطہءِ نظر یہ تھا ، کہ
لاکھوں میں ایک چانس ہو سکتا ہے ۔ وگرنہ ممکن نہیں !
 
مگر وہ لاکھواں آدمی میں کیوں بنوں ؟

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید احتیاط:
ہم میں سے اکثر نے آسمانی بجلی زمین پر گرتے دیکھی ہے ، جب بادلوں میں آپس کی رگڑ سے پیدا ہونے والی بجلی بڑھ جاتی ہے ،جسے ہم سٹیٹک کہتے ہیں تو کم مقدار کی بجلی ، زیادہ مقدار کی بجلی کی طرف چھلانگ لگاتی ہے۔ مقدار زیادہ ہونے پی یہ بجلی بادل سے زمین کے نزدیک ترین مقام پے چھلانگ لگا کر زمین میں داخل ہو جاتی ہے ۔

اپنی عمارتوں کو بچانے کے لئے ہم ، بلند و بالا عمارتوں پر کنڈکٹرز لگاتے ہیں ۔ تاکہ عماروتں کو جلنے سے بچایا جائے ۔ یہ
سٹیٹک الیکٹریسٹی صرف بادلوں میں ہی نہیں ہوتی ، بلکہ آپ کی چلتی ہوئی کار میں بھی پیدا ہوتی ہے ۔ پلاسٹک کی اشیاء اِن کے سٹور بنتی ہیں ۔
پلاسٹک تو ہماری زندگیوں میں اتنا دخیل ہے ، کہ ہر پلاسٹک کی چیز معمولی رگڑ سے اپنے اندر کچھ مقدار بجلی کی چھپا لیتی ہے ۔
گھریلو بجلی اور پلاسٹک کی اشیاء میں پیدا ہونے والی
سٹیٹک الیکٹریسٹی دونوں کا سب سے بڑا سٹور زمین ہے ۔

آپ گھریلو بجلی کی ، ھاٹ تار ہاتھ میں پکڑ کر صوفے ، قالین پر آرام سے کھڑے ہو سکتے ہیں ۔ لیکن آپ کولڈ تار کو دوسرے ہاتھ میں پکڑنے کا رسک نہیں لے سکتے اور نہ ہی زمین پر پیر رکھ سکتے ہیں ۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہر بجلی سے چلنے والے آلات ،
سٹیٹک الیکٹریسٹی بھی پیدا کرتے ہیں ، جس کو ضائع کرنے کے لئے ، ارتھ لگائی جاتی ہے اور تین ٹانگوں والے پلگ استعمال کئے جاتے ہیں ۔
 
 نیز مینو فیکچررز کی تمام تر احتیاط کےباوجود بجلی کی معمولی مقدار ۔ یا خود بخود پیدا ہونے والی بجلی ، اِن برقی آلات سے ، ارتھ نکال دیتی ہے ، اگر گھر میں ارتھ کنکشن لگایا جائے ۔ ورنہ حادثے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔




 



















 
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔