Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 12 اگست، 2016

حجاج کے نام, ایک پیغام!

 
برائے حج 1437 یعنی 2016 ، سعودی حکومت نے موبائل سم کارڈ sim کے لیے یہ قانون بنایا ھے کہ آپ کو مکہ یا مدینہ میں سم کارڈ بازار دکانوں سے نہیں ملے گا آپکو سم کارڈ کے لیے کمپنی کے آفس اپنے پاسپورٹ کے ساتھ جانا ھو گا, جو کہ ایک مشکل عمل ھوگا-

آپ سے معلم( مکتب) کا آدمی پاسپورٹ ایرپورٹ پر لے لے گا تو آپ سم کارڈ کیسے لیں گے ؟

اور ائرپورٹ پر, فوٹو کاپی کا انتظام نہیں 

"ضروری مشورہ"

پاکستان سے روانہ ہونے سے پہلے, سم کارڈ کے لئے اپنے پاسپورٹ کی 2 عدد فوٹو کاپی کروا لیں :

1- اپنے نام تفصیل والے صفحے کی,
2- جس صفحے پرحج ویزا لگا ہے ،
یعنی 4 فوٹو کاپی اور ایک بال پوائینٹ. 


جب مکہ یا مدینہ ایئرپورٹ پر آپکی امیگریشن ہو جائے تو وہ آپ کے ویزے کا نمبر دیں گے (رقم الدخول )وہ آپ فوٹو کاپی پر ضرور نوٹ کر لیں ۔

سم کارڈ ایرپورٹ پر موجود کیاسک سے ہی لیں , اس سے آپ کے قیمتی وقت کی بچت ہو گی۔


اگر ائرپورٹ سے سم نہیں لی تو-

مکہ یا مدینہ منورہ معلم سے پاسپورٹ لیکر موبائل فون کمپنیوں کے آفس جانا پڑے گا -

جہاں آپ کو مکمل معلومات فراہم کرنے کے بعد سم کارڈ ملےگا جو کے ایک مشکل عمل ہے . 

دعاؤں میں یاد رکھیں اور پیارے وطن پاکستان کی سلامتی امن اور ترقی استحکام کیلئے دعائیں ضرور کریں 

مناسب سمجھیں تو اسے پھیلائیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔