69 سال ، وفاق کے زیرِ انتظام رہنے کے بعد" فاٹا" پاکستان کے علاقے میں بحیثیت ضلع شامل ہو کر ، صوبہءِ خیبر پختون خواہ کا حصہ بن گیا ۔
طاقتور پولیٹیکل ایجنٹ کو عہدہ ڈپٹی کمشنر میں تبدیل ہو گیا اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ، اسسٹنٹ کمشنر ہوگا ۔ ایک طویل عرصے سے فائلوں میں دبے بل کو ، وزیر اعظم پاکستان کے دستخط کے بعدقانونی حیثیت دے دی گئی ۔
فاٹا کے عوام ، سریم کورٹ ، ھائی کورٹ اور سول کورٹس میں اپنے مقدمات لے جا سکیں گے ،
ایک بڑے ضلع کے اضافے سے ، خیبر پختون خواہ میں کام کا دباؤ بڑھ جائے گا ۔ لیکن فاٹا کے باشندوں کو -پاکستانی شہریت ملنے پر یہ بوجھ اتنا نہیں ہوگا ، جتنا فاٹا کے باشندوں نے بنیادی حقوق کے حصول اوراپنی شناخت کے لئے اٹھایا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں