Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 10 جولائی، 2019

آسمانی فلٹر سے گذرنے والی دعائیں

ایک نیک دل فیس بُک دوست  ابو ضیاء نے اپنے علم کے مطابق  ، انسانی تکلیف  رفع کرنے کا ایک نسخہ   پوسٹ کیا ۔
ممکن ہے کہ اُن کے ذہن میں  کسی وجہ سے ، اللہ کا یہ حکم ، اِس پوسٹ کا سبب بنا :
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ۔ [26:80]
لیکن  فیس بُک پر موجود ،صاحبانِ   ،عقل و دانش ،   فہم و فکر ، شعور اور تدبّر رکھنے والے دوستوں نے ، مگر فراست کی کمی  کی وجہ سے جو کمنٹ دیئے  ۔ وہ     پوسٹ  سے پڑھ لیں
ممکن ہے کہ میں پوسٹ پر کوئی کمنٹ نہیں دیتا  ۔ اور آگے گذر جاتا ۔ 

 لیکن  ابو ضیاء   کے   جواب نے مجھے مجبور کردیا  کہ میں یہ کمنٹ دوں !
 میں نے واحد کمنٹ دیا ۔ 
نوجوان: یہ دعا اللہ کے آسمانی فلٹر سے کبھی نہیں گذر سکتی!
  کیا میں آپ کو ایسے کلمات بتاؤں ، جو تیر کی طرح آسمانی فلٹر کو پار کرتے ہیں ؟
جو   ابنِ عباس کو بھی یقینا ً معلوم ہوں گے، لہذا وہ اپنی طرف سے  بالا کلمات   اپنی طرف سے صنع   یا وصف نہیں کر سکتے تھے   :
سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ [43:82]

 روح القدّس نے محمدﷺ کو انسانی  الذکر(ورد )کے لئے بتائے:

قُلْ مَن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ[23:86]

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ [27:26]

فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ [23:116]

فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقُلْ حَسْبِيَ اللّهُ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ [9:129]

قُل لَّوْ كَانَ مَعَهُ آلِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذًا لاَّبْتَغَوْاْ إِلَى ذِي الْعَرْشِ سَبِيلاً [17:42]

نیک دل دوست   ابو ضیاء   ،  میرا  یہ ایمان ہے :
یہ وہ  وحی ہے جس کے لئے روح القدّ س  کے محمدﷺ کے ذریعے انسانوں کو  خبر دی :

 وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿3 إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ﴿4 عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ ﴿5النجم
نیک دل دوست   ابو ضیاء   ،   میں خطہءِ عرب میں بولی جانے والی لسان العربی  کی لُغت ۔ صرف و نحو  ، کا ماہر نہیں   اور یہی حال     مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ   ،   کا  تھا یا ہے ۔
تو میرے محدود علم کے باعث یہ سوچ بھی نہیں سکتا   کہ تما  م    وَالَّذِينَ مَعَهُ   ، اپنی طرف سے اللہ کی آیات کے مواضع تبدیل کرکے اپنی آیات بناتے تھے ۔ 
جب کہ اُنہیں ،
روح القدّس  نے اللہ کی یہ نذیر ، محمدﷺ سے ذریعے وصول کروادی گئی ہے :
وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿2:23 

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ ﴿2:24 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نیک دل دوست   ابو ضیاء   ، مجھے یہ بتائیں کہ کیا یہ اللہ کی آیت ہے یا من دون اللہ  صنع   یا وصف کئے گئے ، من دون اللہ کلمات :

٭٭٭٭٭


 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔