بول ۔انٹرنیشنل ائرپورٹ عدیس ابابا (ایتھوپیا) سے 65 پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز لاہور کے لیے روانہ کوورنا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 65 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے وطن واپس (لاہور) لایا جا رہا ہے۔
ایتھوپیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق، یہ افراد ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، یمن، زیمبیا، صومالیہ، جرمنی اور نائیجیریا میں پھنسے ہوئے تھے۔
جس کے لئے سفیرِ پاکستان جناب اصغر گولو ، جناب فاروق (DHOM) اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے کی ذاتی کوششوں سے یہ لوگ عدیس ابابا پہنچے اور پاکستان کے لئے روانہ ہوئے۔
اِس کے علاوہ انہیں کی کوششوں سے 23 مئی کی صبح جبوتی سے 104 تبلیغیوں کی جماعت کو ائر جبوتی کی پرواز لے کر کراچی پہنچے جو فروری سے کرونا کی وجہ سے جبوتی میں پھنسے ہوئے تھے ،
٭٭٭٭واپس ٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں