Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 1 جون، 2017

میرا آج کا دن اور اللہ کے احکامات





میں نے آج کا دن  اللہ کے حکم پر کیسے گذارنا ہے ؟
1-  اللہ کا شکر ادا کرنا کہ اُس نے مجھے آج کی سہانی صبح      مجازی موت     [39:42]   سے بیدار کیا !
 هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ [59:23]

 2-    اللہ سے آج کے دن کے لئے ہدایت طلب کرنا :
الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿2 الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿3 مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿4 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿5 اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿6 صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿7
 2-    اللہ  کے میرے لئے ہدایت کے ،آج کے کام :ا :آج کے دن ،  میں آنے والے  تمام  واقعات کو بہترین طریقے  سے انجام دینے کی تیاری  پورے ایمان کے ساتھ انجام دینا  !
ب:   الْفَحْشَاءِاور الْمُنكَرِ سے   بذریعہ ذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ   رُکتے ہوئے أَقَامُ  الصَّـلَاةَ  کرنا ۔
ج: اللہ نے آج کا رزق جو مجھے دیا ہے اُس میں سے  ، آج ہی إِنفَاقِ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ  کرنا ۔ کیوں کہ اللہ نے مجھے میری اوقات بتا دی ہے ۔
قُل لَّوْ أَنتُمْ تَمْلِكُونَ خَزَآئِنَ رَحْمَةِ رَبِّي إِذًا لَّأَمْسَكْتُمْ خَشْيَةَ الْإِنفَاقِ وَكَانَ الإنسَانُ قَتُورًا [17:100]

د:    اپنا ایمان  اللہ کے اِس حکم پر مستحکم کرنا   کہ جو رسول اللہ پر اللہ کی طرف سے نازل ہوا اور جو  رسول اللہ  سے قبل نازل ہوا  ، وہ اللہ کا یقینی امر ہے ، جس میں تبدیلی ممکن نہیں !

 2-    اللہ    نے محمدﷺ  کے ذریعے مجھے خوشخبری سنائی ہے : 
 اگر میں مندرجہ بالا 4 کام اللہ کی ہدایت  کے مطابق انجام دوں تو مجھے اللہ المفلحین میں شامل کر لے گا !
اور میری دُعا ہے کہ میری وفات ،میری اصلاح کے غم میں گھلنے والے اور  اپنا اجر اللہ پر چھوڑنے والے،     رسول اللہ   کی منادی سننے پر  ، مع الابرار ہو!

رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُواْ بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ [3:193]

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔