Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 17 جون، 2017

زرداری اور نواز شریف چور ہیں !





چائے کی پتی میں رنگ ملا کر بیچنے  والا ،  چائے فروش ۰۰۰
بجلی کی 1500 سو یونٹس  کو صرف  100 روپے کے عوض 500 لکھنے والا میٹر ریڈر ۰۰۰
صحت مند گوشت کی رقم وصول کر کے ، بیمار گوشت بیچنے والا قصائی  ۰۰۰
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا۰۰۰
گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری ۰۰۰
بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او ۰۰۰
گهر بیٹھ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد ۰۰۰
ڈیوٹی سے زیادہ   چھٹیاں کرنے والا سرکاری ملازم ۰۰۰ 
کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار ۰۰۰
سڑے فروٹ پر خوبصورت سٹکر لگا کر منہ مانگے داموں بیچنے والا پھل فروش  ۰۰۰
100روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی  ۰۰۰
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل۰۰۰
 آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی ۰۰۰
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی ۰۰۰
دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار۰۰۰
کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے ۰۰۰
لاکهوں غبن کرکہ دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار ۰۰۰
ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب ۰۰۰
 زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کر حرام کھانے والا پٹواری  ۰۰۰
سرکاری پیسوں  بیوی بچوں ، سالے سالیوں  سمیت ٹریننگ پر جانے والا  بیورو کریٹ  ۰۰۰
 باقی رہے ، ملٹری کریٹس ، دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں     ۰۰۰


آج کل فیس بُک اور وٹس ایپ پر سب ایک ہی نعرہ لگا رہے ہیں ، زرداری اور نواز شریف چور ہیں !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔