Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 22 جنوری، 2020

کرسپی فرائیڈ چکن - بوڑھے کے چٹخارے

بوڑھے نے آج زندگی میں پہلی بار، کرسپی فرائیڈ چکن بنایا اور اُسے سجایا اور
 بڑھیا نے کھنڈویاں بنائیں
 اور چم چم نے لی تصاویر ۔
 سب نے مزے سے کھایا اور دو پڑوسیوں کو بھی بھجوایا ۔

ترکیب !
چکن کے 12 پیس  بنا کر اُسے صاف کر نے کے بعد اُس کے ہر پیس میں اِس طرح کٹ لگائیں کہ اُن کی شیپ بگڑنے نہ پائے ۔
چکن کو میرینیٹ کرنے کے لئے :
٭- انڈا ایک عدد۔
٭-ادرک لہسن کا پیسٹ  -دو کھانے کے چمچ۔
٭- لال پسی مرچ - ایک
کھانے کا چمچ-
٭- کالی مرچ  -آدھا  کھانے کا چمچ-
٭- بیکنگ پوڈر  ۔  آدھا چائے کا چمچ -
٭- نمک ۔ آدھا  کھانے کا چمچ-یا حسبِ ضرورت ۔ 
بالا آمیزے کو  بڑے ڈونگے میں اچھی طرح ملائیں  یہ میرینیشن آمیزہ بن جائے گا اوراُس میں  باری باری چکن  پیس ڈال کر خوب مصالحہ لگائیں  ، یقیناً  آخر میں میرینیشن آمیزہ بچ جائے گا ۔ آپ اب اِس میں تمام بوٹیاں ڈال کر فریج میں   15 سے 20 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
 اب چکن کاکرپسی آمیزہ  تیار کریں گے ۔
٭- میدہ یا چاول کا آٹا -ایک کپ ۔
٭- کارن فلاور -ایک کپ ۔
٭- لال پسی مرچ - ایک کھانے کا چمچ-
٭- کالی مرچ  -آدھا  کھانے کا چمچ-
٭- بیکنگ پوڈر  ۔  آدھا چائے کا چمچ -
٭- نمک ۔ آدھا  کھانے کا چمچ-یا حسبِ ضرورت ۔
٭ - سرکہ  4 کھانے کے چمچ ۔
(اگر آپ  تیز مرچوں والا کھانا چاہتے ہیں ،تو چلی    ساس اور سویا ساس  بھی ملاسکتے ہیں )

 اُس میں  باری باری چکن  پیس ڈال کر خوب   کورنگ(Covering) لگائیں  ۔ جب ہم اِنہیں  تیل میں تلیں گے تو یہ کرپسی بن جائیں گے ۔ 
  اب  ایک ایسی دیگچی میں یا فرائینگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں جس کے اوپر بھاپ نکلنے کے لئے سوراخ بنا ہو ۔ 

دیگچی میں اتنے پیس ڈالیں کہ تیل اُبل کر باہر نہ گر جائے ۔  تیل کو پہلے  گرم کریں پھر تیل کی آنچ کو کم کر دیں ،
اب  باری باری کر کے چکن پیس ڈالیں  اور دیگچی یا فرائینگ پین کا ڈھکن 8 سے 10 منٹ کے  بند کردیں  اور چکن پیس کو آرام سے پکنے دیں ۔اُسے بالکل نہ ہلائیں ۔  اگر آگ تیز ہوئی تو تمام پیس اندر سے کچے رہ جائیں گے  اور جل بھی جائیں گے ۔ 


8 منٹ بعد دیگچی یا فرائینگ پین کا ڈھکن اتار کر دیکھیں ۔پک گئے ہیں تو اتار دیں یا مزید دو منٹ اور فرائی ہونے دیں۔ 
سلاد کے لئے کھیرا، ٹماٹر ، پارسلے ،بندھ گوبھی ، لال ابلا ہوا لوبیا ،  شملہ مرچ ،نمک اور کالی مرچ  استعمال کریں ۔
اور مزے سے کھائیں !
٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔