Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 22 جنوری، 2020

بیسن کے قتلے، کھنڈویاں اور بیلے ۔



بیسن میں حسبِ منشا مصالحے ملا کر،  اُسے گرم پانی میں گوندھ کر لئی سی بناتے ہیں۔ 
پھر اُسے کسی تھال میں ڈال کے ، برفی کی طرح یا چوکور اور یا انگلیوں کی موٹائی کے برابر رول بنا کر ۔
 بیسن ہی کے سالن ہی میں بناتے ہیں ۔
 انہیں قتلے ، کھنڈویاں یا بیلے کہتے ہیں۔
بیسن  سے قتلے ۔کھنڈویاں بیلے اور چیلے ،  بنانے کے نئے نئے طریقے چکے ہیں۔

1- قتلے - کئی خواتین اِسے گھی میں تل لیتی ہیں ، بڑھیا بھی ایسا ہی کرتی تھی ۔ 
اتوار کو بوڑھے نے کہا ،"انہیں  تلے بغیر سالن میں ڈال دو ۔" 
کہنے لگی ، " یہ  بغیر تلےگھل جائیں گے "۔
بوڑھے نے کہا،" نہیں گھلیں گی اور اگر گھل بھی گئیں تو سالن گاڑھا ہوجائے گا "۔
بوڑھا  چم چم  کی فرمائش پر  کرپسی سپائیسی  فرائیڈ چکن بنانے میں مصروف تھا ، تو بڑھیا نے اُنہیں ہاتھوں سے بیل کر قتلے بنا لئے ، جس سے وہ سخت ہوگئیں ۔ لیکن مزیدار رہیں۔

بڑھیا، چم چم اور اُس کی ماما نے ، چاولوں کے ساتھ کھائیں ، بوڑھے نے روٹی کے ساتھ  ۔

 2- کھنڈویاں- اگر قتلوں   کو تل لیں  ،  تو یہ کھنڈویاں کہلائیں گی ۔

٭- بیسن ۔ دو کپ 
٭- لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ 
٭- سفید زیرہ  ۔ ایک چائے کا چمچ
 اِس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں ۔ اب اِس میں گرم پانی ملائیں اور لئی بنا کر اُسے تھال میں پھیلا لیں اور ٹھنڈا ہونے پر قتلوں کی طرح کاٹ لیں ۔
اب  ایک پتیلے میں   :
٭-سفید زیرہ  -ایک چائے کا چمچ  ۔
٭-لہسن اور ادرک کا پیسٹ - ایک کھانے کا چمچ -

٭-لال مرچ - ایک کھانے کا چمچ -
٭-پسا دھنیا  - ایک کھانے کا چمچ  -
 ٭-ہلدی- ایک کھانے کا چمچ -
٭-پسا گرم مصالحہ - ایک کھانے کا چمچ  -
٭-سوکھی میتھی  -2کھانے کے چمچ -
اب اِن سب کو تیل میں اچھی طرح بھون لیں ۔ بھوننے کے بعد ، اِس میں
 ٭-بیسن- آدھا کپ ۔
٭- دو کپ  دہی ۔
  ٭- نمک حسبِ ذائقہ ۔
اب مزید بھونے  ، تیل اوپر آنے کے بعد اِس میں  3 گلاس پانی ڈالیں ۔ اور اُبلنے پر قتلے ڈال دیں، اِسے مزید 10 منٹ پکائیں -
٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔