Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 12 فروری، 2020

پران ٹمپورا ۔ بوڑھے کے چٹخارے

پران (فلمی اداکار نہیں ) بلکہ سمندر میں رہنے والی ایک حلال مخلوق ۔ 

ارے ، ارے گھبرا گئے ، یہ دیکھنے میں میں جتنی خوفناک نظر آتی ہے اُتنی نہیں یہ تو نہایت بے ضرر سی آبی مخلوق اور ذائقے میں نہایت مزیدار ہے ، یہی وجہ ہے کہ قیمت میں مہنگی بھی ہے ۔سُپر سٹور ز پر یہ ننھی مخلوق صفائی کے تمام مراحل سے گذرنے کے بعد یوں نظر آتی ہے ۔
تو ذکر ہو رہا تھا ، پران ٹمپورا کا ، 
٭٭٭٭٭٭٭٭
تو  پیارے دوستو ، کل رات بوڑھے نے تقریباً 10 وڈیو دیکھیں  ، جن پر   پران بنانے کی تراکیب بتائی گئی تھیں۔تو بوڑھے نے" پران ٹمپورا" بنائے ۔
٭- پران   ۔ 1600 گرام ۔انہیں تیار کریں ۔
 ٭- سویا ساس۔حسبِ ضرورت
 ٭-سبزیاں- مشروم ، بینگن ، کنول کی جڑ ، پالک ،  Egomaیا Pirella کے پتے ، شلغم    ،پیٹھا کدّو وغیرہ تیار کر لیں ۔
٭-  اب ہم      Batter بنائیں گے ،

 سب سے پہلے ، انڈے میں  حسبِ ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں ۔
 ایک  پیالے میں ، برف کے ساتھ ،برفیلا پانی ۔ 250 ملی لٹرڈالیں۔ 
اُس میں انڈے اور نمک والا مکسچر ملا دیں ۔ اور اچھی طرح ہلائیں ۔
ایک اور پیالے میں  میدہ     250 گرام چھان کر ڈالیں ( اگر آپ چٹخارہ چاہتے ہیں تو کالی مرچ ملا دیں اور اگر مزید چٹخارہ چاہتے ہیں تو   لال مرچ آپ کے لذتِ کام و دہن کو دوبالا کر سکتی ہے  ، بوڑھے نے بالترتیب  تیوں ذائقے آزمائے، یعنی صرف نمک ، پھر کالی مرچ  اور پھر لال مرچ )    
اور اُسے   پہلے پیالے میں انڈیل دیں اور نہایت آہستگی سے ملائیں زور سے ملانے کی کوشش مت کریں  ورنہ میدے  سے کرسپی پن ختم ہو جائے گا ۔ بلکہ اُس میں  چھوٹے چھوٹے لگدے(Lump) باقی رہنا چاھئیں ۔ یعنی اِسے اوور مکس نہ کریں۔
اِسBatter    کو بہت ٹھنڈا ہونا چاھئیے ۔   کیوں تلنے والا تیل بہت گرم ہوتا ہے ۔ ٹمپریچر کا یہ فرق  کرسپی پن کو جنم دیتا ہے ۔ 
اب تیل کو گرم کریں ، جب تیل گرم ہو جائے تو اِس میںBatter  کے چند قطرے ٹپکائیں ۔ یہ یک دم نیچے بیٹھیں گے اور ایک دم اوپر آجائیں گے تو آپ کا تیل 170 سے 180 درجہ سنٹی گریڈ پر پہنچ چکا ہے ۔
اب سب سے پہلے آپ سبزیاں  Batterمیں ڈبو کر تلیں ۔
یاد رکھیں جونہیں ، سبزیوں پر چڑھیBatter   جوں ہی سنہری ہونے لگتے ہے تو اُنہیں نکال لیں- سبزیوں کو تلتے وقت الگ  Batterکے مرمرے  بھی بنیں گے وہ نکال لیں ۔
اب مرحلہ ہے ، پران  یا شرمپس کو تلنے کا ۔ 
 پران  ،کے اوپر ہلکا میدہ  چھڑکیں ، اُنہیں ایک ایک کر کے  Batterمیں اچھی طرح بھگوئیں  اور یک دم تیل میں ڈال دیں ۔ اُن کے اوپر پھول نما پتیاں نکالنے کے لئے اُن پر ہلکا ہلکا Batter   ٹپکاتے  جائیں۔سنہری ہونے پر نکال لیں ۔
 لیکن ٹہریں کیا آپ نے اِن کی مکمل صفائی کی ہے ؟


ارے ہاں ایک بڑی ڈش میں نہ سجائیں ، بلکہ پلیٹوں میں سجائیں  تا کہ سب کو برابر کھانے کو ملے ۔ 
بوڑھا پران تلتا رہا ۔

" آوا ، اِس ریسیپی کو لاک کردیں " چم چم نے نمکین پران، چکھ آواز لگائی ۔
"پپا ، یہ ریسیپی لاک کریں"۔
چم چم ماما نے کالی مرچ والے ، پران چکھ آواز لگائی ۔
"سنیں  ، یہ بہترین بنے ہیں "۔بڑھیا نے لال مرچ والے ، پران کھانے کے بعد رائے -
بوڑھے نے تینوں  ریسیپی لاک کر دیں ۔

بوڑھے نے اپنی ڈش سجائی۔

لیکن یہ کیا ؟ بوڑھے کو 1600 گرام پران ،میں سے صرف 5 کھانے کو ملے ! وہ  بھی 2 چم چم  کہہ کر لے اُڑی ۔
"آوا آپ کل بنائیں گے تو زیادہ کھا لینا ، نانو نے بتایا ہے کہ مرچوں والے زیادہ سپائسی ہیں ۔"

کیا سمجھے ؟
٭٭٭٭٭
  ٭٭٭٭٭
پڑھیں - بوڑھے کے بڑھاپے میں چٹخارے :
  ٭- چکن کارن سوپ -

2 تبصرے:

  1. آپ نے تو ایک شاندار اور مکمل تھیسس لکھدیا. ایسے دوچار اور تھیسس لکھیں. مواد آپ کی پٹاری میں پہلے سے موجود ہے اور وڈیوز کے ساتھ یو ٹیوب پر ڈال دیں. بہت سوں کا بھلا ہوگا.

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔