Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 6 جون، 2020

6 جون کی ڈائری - اتھیوپیا ۔ سفیر پاکستان کو الوداعی پارٹی

  سفیر پاکستان-الوداعی ظہرانہ

جمعہ کے دن ایتھوپیا میں سفیر  پاکستان، جناب اصغر گولو    کا بیٹی کو  3 جون کو میسج   میسج آیا  -
" میجر صاحب ادھر ہی ہیں یا چلے گئے ہیں "۔ 
جواباً بوڑھے نے رِنگ کیا ، باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ وہ پہلی فلائیٹ سے  بمع   فیملی پاکستان  واپس چلے جائیں گے - بوڑھے  نے کرونا کے خوف سے بے نیاز ہو کر ،  الوداعی کھانے  کی پیشکش کر دی ۔اُنہوں نے    یہ دعوت گھر پردینے کی خواہش ظاہرکی ، گو  کہ وہ پہلے بھی بڑھیا کے کھانوں سے لطف اندوز ہو چکے تھے ۔ 
لیکن بوڑھے نے بڑھیا کی طبیعت کی وجہ سے باہر کھانے پر راضی کرلیا ۔
چناچہ آج پاکستان کےسفیر جناب اصغر گولو اور اُن کی فیملی کے ساتھ چم چم نے ایک دن منانے کے لئے ، ہوٹل میں ظہرانہ دیا ۔ 
 لہذا  ، تین کا ٹولہ چم چم کے ساتھ روانہ ہوا ، لیکن اُس سے پہلے ہوٹل سے فون آچکا تھا کہ کیا آپ واقعی آئیں گے یقین دلایا کہ ہم آرہے ہیں -
جناب اصغر گولو   اپنی بیگم اور تین بچوں کے ساتھ آئے ، چم چم ، اُس کی ماما ، بڑھیا اور بوڑھا کل نو افراد ، ہوٹل والوں نے کرونا کے ڈر سے دو دو افراد کی ٹیبل لگائی-
  ایک فرد بچتا، لہذا دو ، چار اور تین کا گروپ بنایا گیا ۔ 


 دونوں فیملیز کا یادگاری گروپ فوٹوکھینچا ۔
سرکاری گروپ فوٹو بھی کھینچا گیا ۔
کھانے کے بعد ، خواتین گروپ والک پر نکل گیا ، بوڑھا اور جوان بھی والک کرنے لگے ۔
جب واپس آئے تو بچگان دوڑ بھاگ اور چھپن چھپائی کھیلنے کے بعد ، لاونج میں صوفے پر بیٹھے تھے-
 پوچھا کیا ہورہا ہے ؟
چم چم : بزنس میٹنگ !
کیسا بزنس؟
چم چم : امپورٹ اور ایکسپورٹ کا ۔
کیسی امپورٹ و ایکسپورٹ ؟
چم چم : ڈاؤن لوڈ کی جانے والے کارٹون فلموں کی ۔ آوا آپ کی ھارڈ ڈسک اِن کو بھجوا دوں ۔
٭٭٭٭واپس ٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔