Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 5 جون، 2020

5 جون کی ڈائری - ایتھوپیا - چم چم باغیچہ -

چم چم باغیچہ -
مارچ میں سکول بند ہوئے اور چم چم بور ،
تو چم چم نے بوڑھے کو اُکسایا ۔ بلی یا   سپینئل   یا پرندے پالنے کے لئے ۔ بڑھیا اور چم چم کی ماما نے رد کردیا ۔
تو بوڑھے اور چم چم نے اپارٹمنٹ کے گملوں میں ہر کھائے جانے والے پھلوں آم ، آوا کیڈو، انناس، بادام ، پستہ ، انگور، کھجور اور پپیتے کے بیج لگانا شروع کردیئے-
بلکہ پودینہ ، دھنیا ، مرچیں ، ٹماٹر ، لوبیا ( سفید ، لال ، پیلا ، ایتھوپئین ) یہاں تک کافی کے بیج بھی پہلے ڈبہ نرسری میں لگائے ۔
کونپلیں نکلنے پر بوڑھا اور چم چم گملوں میں شفٹ کر دیتے -

یوں چم چم  اپارٹمنٹ کے بالکونی  میں رکھے گملوں میں چم چم باغیچہ  کی بنیاد پڑی ۔
کل بوڑھا پودوں کو پانی دے رہا تھا - تو خیال آیا اِس باغبانی کو آج کی ڈائری بنا دیا جائے-
  چم چم نے اپنے باغیچے کی ٹوتھ پِک سے باڑ بنائی اور اِس میں لوبیئے کے 4 قسم کے بیج ڈالی ، جن سے صرف 2 پودے نکلے ۔

٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔