Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 13 اگست، 2017

خواب خیالی!



 آدمی جب بیچ دے اپنا ضمیر

اُس کو فِکرِ ذلّت و تحقیر کیا ؟
 ٭- ڈاکٹر شاھد مسعود-
جب نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئےگا تو اسی دن پی ایم ایل این کے۵۵ ایم این اے نئی پارٹی بنا لیں گے

٭- رووف کلاسرا-
میری اطلاع کے مطابق پی ایم ایل این میں فیصلہ کے تین دن کے اندر اندر بغاوت ھو جائے گی نصف ممبر ایک نئی پارٹی بنا لیں گے

٭- ایاز میر-
ماضی کیطرح نون لیگ فیصلہ کے ۲۳ گھنٹے کے اندر اندر ٹوٹ جائے گی

٭- ہارون رشید -
یہ کہیں لکھا ہی نہی کہ نون لیگ قائم رہے-مجھے ایک اعلیٰ آرمی افسر نے بتایا ہے کہ اگر انھی کا پرائم منسٹر بنانا ھوتا تو اس عدالتی ایکسر سائز کا کوئ فائدہ ھی نہیں

٭- حسن نثار -
اتنی مایوسی میں صرف، نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہہی قوم میں نئی روح پھونک سکتا ھے دیکھنا جس وقت فیصلہ آیا لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئیں گے نواز پارٹی تتر بتر ہو جائے گی

٭-  عارف بھٹی - ( مائک پر تھوک پھینکتے ہوئے)
فیصلہ کل آ رھا ھے نواز شریف نہ صرف نا اہل ہوں گے بلکہ گرفتار بھی ہو جائیں گے اڈیالہ جیل میں اس کا بنکر تیار ہو چکا ھے میں نے آج اس کا دورہ بھی کیا ہے-

٭-کامران شاہد  -
آج عمران خان کی فتح کا دن ہو گا امید ھے کہ اگلے بدھ کو عمران خان اسمبلی میں اکثریت لے کر وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے میں خود اس ڈیل کا گواہ ہوں-

٭-ارشد شریف   -
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ لیڈر بدلنے کے ساتھ ہی ان کے ارکان اسمبلی پارٹی بدل جاتے ہیں ان حالات میں نون لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے-

٭-مبشر لقمان   -
نواز کو جنگ گروپ کی ہمدردیاں لے ڈوبیں گی کل پی ایم ایل این ماضی کی جماعت بن جائے گی-
بشکریہ طاہر قریشی ۔


مجھے وٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغام آپ نے پڑھے ۔  
 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

٭-  جیو گروپ کا تجزیہ -
چوہدری نثار ، ناراض ہیں-نواز شریف سے علیحدہ ہو جائیں گے -
 میں اِن سب تجزیہ نگاروں  کی رائے پر حیران ہوا ۔ کہ خود کو عقابی نظروں اور الو کے کانوں کی سی تیز سماعت رکھنے والوں کے ڈھول کا پول سب کے سامنے بے نقاب ہو گیا ۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔