
زندگی کو رمضان جیسا بنا لو ، تو موت عید جیسی ہو گی ۔
معلوم نہیں ایس ا ہو گا بھی کہ نہیں ، بچپن سے اب تک میں رمضان جیسی زندگی گذار رہا ہوں ، مجھ میں اتنا تقویٰ پیدا ہو گیا ہے کہ اگر ماں کا دودھ نہ ملے ، تو روتا نہیں ۔ ماں کی چھاتیوں میں میرے لئے دودھ کیسے اترے؟
اُسے معلوم ہی نہیں کہ کھاناتین وقت کھایا جاتا ہے-
یا لوگ رمضان میں دو وقت کھانا کھاتے ہیں -

میرے ایک بھائی کی موت آئی تو باقی بہن بھائیوں کے لئے عید کا سا سماں تھا ، کہ اب اُنہیں کھانے کو زیادہ ملے ۔
لیکن میرے مرنے پر عید کس کے لئے ہوگی ؟
کیوں کہ اور کوئی بھائی بہن ماں کا دودھ تو نہیں پیتا !
یا شائد میری ماں کے لئے !
لیکن میں نے ماں سے سنا تھا کہ ایک اور بہن یا بھائی آنے والا ہے ۔
یا پھر شاید میرے لئے !
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں