ہمارے ایک نوجوان کو موبائل پر کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی۔
مسٹر فراڈ: " السلام و علیکم ، مسٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم آپ کے بینک کے ہیڈ آفس سے بات کر رہے ہیں۔ براہ کرم اپنا شناختی کارڈ نمبر اور ATM کارڈ نمبر بتا دیں"
نوجوان: " آپ کون ہیں ؟ ، کہاں سے بول رہے ہیں ؟"
مسٹر فراڈ: میں نے عرض کی کہ ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بنک سے بول رہے ہیں "
نوجوان نے کہا ،" لیکن یہ میرے بینک کا آفیشل فون نمبر نہیں ہے، میں مطلوبہ معلومات آپ کو کیوں دوں؟"
مسٹر فراڈ: کوئی بات نہیں- ہم آپ کو بینک کے آفیشل فون نمبر سے کال کر لیتے ہیں"
تھوڑی ہی دیر بعد بینک کے آفیشل فون نمبرسے کال موصول ہوئی- البتہ فون نمبر سے پہلے 002 کا کوڈ لگا ہوا تھا- اس پر نوجوان مطمئن ہو گیا کہ واقعی بینک سے کال آ رہی ہے-
مسٹر فراڈ: نے ایک بار پھر شناختی کارڈ نمبر اور ATM کارڈ نمبر مانگا-
نوجوان نے پوچھا،: لیکن آپ مجھ سے معلومات کیوں مانگ رہے ہیں؟"مسٹر فراڈ: نے بتایا : " ہم آپ کے بینک اکاؤنٹ کو سیکیور کر رہے ہیں-"
اس پر نوجوان مطمئن ہو گیا اور اُس نے مطلوبہ معلومات ، بنک کی طرف سے فون کرنے والے کو فراہم کر دیں- کچھ دیر بعد نوجوان کے موبائل پر بنک کے نمبر سے میسیج آیا۔
" انٹرنیٹ پر آپ کا OTP نمبر (One Time Processing ) اگلے دس منٹ کےلئے یہ ہے-(ایک پانچ ہندسوں کا کوڈ مثلا 56432آیا )-

نوجوان نے بلا جھجھک وہ نمبر بتا دیا-
بنک سے پھر میسج آیا-
A/c XXXXX-**** XXX Amount 212,000.00 Debited /Web IBFT to XXX A/c . . . . . .. . on Sep 19 2018 12:54PM STAN: XXXXX /A/C Bal: 401.14
یوں اس نوجوان کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ بارہ ہزار روپے کسی نامعلوم اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئے-
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
احتیاطی تدابیر:٭۔ بنک کی طرف سے فون آنے پر آپ اپنے آن لائن ٹرانسفر کاونٹ یا اے ٹی ایم کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات مت دیں ۔ کیوں کہ بنک آپ سے یہ معلومات اُس وقت مانگتا ہے جب آپ بنک سے کسی پریشانی کے سلسلے میں رابطہ کرتے ہیں ۔
٭- موبائل فون پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کو بھی ایس ایم ایس نہ کریں اور نہ ہی ای میل پر بھیجیں -
٭- اے ٹی ایم سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی معلومات ، موبائل اور ای میل پر وصول ہوتی ہیں اُنہیں دیکھنے کے بعد ، کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر لیں اور ای میل سے ڈیلیٹ کر لیں ، کیوں کہ ای میل اکاونٹ ھیک ہونے کے بعد ، آپ پر کسی وقت بھی ھیکرز کا حملہ ہوسکتا ہے ۔
٭-اگر آپ کے اکاؤنٹ میں زیادہ رقم ہوتی ہے تو ، اُسے آن لائن کبھی نہ کروائیں ۔
٭- آن لائن اکاؤنٹ میں چھوٹی رقوم رکھیں جو مختلف آن لائن بل پیمنٹ کے لئے ہوں ۔
٭- ای میل پر بہت سی سبز باغ دکھانے والی ، ای میل ملتی ہیں ، اُنہیں ڈیلیٹ کر دیا کریں ۔
٭٭٭٭٭
یہ بھی پڑھئیے
٭- آپ کا قیمتی انگوٹھا
٭-موبائل پر فراڈ
٭-موبائل پر فراڈ
٭ - انٹرنیٹ
فراڈ -
٭-
ھیکرز -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں