Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 19 ستمبر، 2018

پاکستانی کہاوتیں

٭-  ہمارا ایٹمی پروگرام امریکی ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور محفوظ ہے، ہماری نمبر ون نمبر ون ہے۔
٭- ہمارا ایک فوجی دس امریکی فوجیوں پر بھاری ہے اور سو انڈین فوجیوں پر- 
٭-مولانا فضل الرحمن کی حکومت آنے سے یہودی بہت ڈرتے ہیں انہوں نے باقی سارے سیاست دان خرید لیے ہیں-
 ٭-دو تین کشمیری مجاہد انڈیا میں گھس کر ہزاروں فوجیوں کو واصل جہنم کر دیتے ہیں، ان کی مدد ان دیکھی مخلوق کرتی ہے-
٭- پاکستان خلائی مخلوق  کی نگرانی میں چل رہا ہے ۔
٭- پاکستانی مرد میں مردانہ طاقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے ،اسے ختم کرنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں-

٭- چائنہ نے 300 روپے فی گھر، بجلی آفر کی تھی جو ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے نہیں لی- ٭-اگر فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے تو سیاست دان ملک بیچ کر کھا جائیں، پر مسلسل خسارے میں جانے والا ملک خریدے گا کون یہ کوئی نہیں بتاتا-
٭-  انڈین سیاست دان اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور ہمارے سیاست دان انڈیا کے ساتھ مخلص ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں- 
٭- چاند سے خانہ کعبہ نظر آتا ہے، فیس بُکی  مجاہدین کا فوٹو شاپ  اعلان- 
٭-اسرائیل کا قیام پاکستان کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا  تھا ۔
٭- اسلام   میں  خون دینا  مکروہ  اور اعضا کی پیوند کاری حرام ہے  ۔
٭- میرا گردہ خراب ہو گیا ہے ۔  کہاں سے ملے گا ۔
٭-  100 طاقت ور یہودی امریکا اور یورپ کو چلاتے ہیں،  دو ارب عیسائی اور ڈیڑھ ارب مسلمان بیوقوف ہیں-
٭-  مسلمانوں نے طب کے میدان میں ترقی کی  اور طب یونانی   میں نام پیدا کیا ۔
٭-  مغرب کی ترقی کا راز ، ہماری کتابوں  سے  چوری ہے، جو اُس نے اندلس سے لوٹی  ۔
٭- اگر  ہلاکو  بغداد کی لائبریری کو نہ جلاتا تو  چاند پر ہماری بستیاں ہوتیں ۔

٭-  ترقی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں. سب نے مر جانا ہے. دنیا سے محبت نہیں ہونی چاہیے-
٭- سائنس کی کوئی بات یقینی نہیں ہوتی بلکہ گمان پر منحصر ہیں  جبھی وہ گمراہ ہوجاتے ہیں ، عبدالسلام مردہ باد!
٭-اچھا مسلمان وہ ہے جو افغانستان ایران اور بنگلہ دیش کو بھی برا سمجھے اور انڈین مسلمانوں کو منافق- 
٭-ایک رات علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور صبح اپنے دوست قائداعظم کو بتایا تو قائد اعظم نے پاکستان بنا دیا-
٭-  مطالعہ پاکستان میں جو بھی لکھا ہے وہی سچ ہے جو اسے نہ مانے وہ غدار ہے اسے غوری میزائل پر بٹھا کر انڈیا بھیج دینا چاہیے- 
٭- مکہ میں ملنے والی پیرا سیٹا مول بابرکت ہے ایک گولی کھانے سے سردرد دور ہوجاتا ہے ، یہاں دس بھی کھالو فائدہ نہیں ۔ 
٭- سنا ہے زمزم کے پانی کو ہر وقت فرشتے سجدہ کرتے ہیں  ، میں اپنا کفن خالص زمزم میں دھلوا کر لایا ہوں ۔

٭-ہم اپنی تمام کمینگیوں اور حرام زدگیوں کے باوجود بہت جلد سپر پاور بن جائیں گے۔
٭- زیادہ پڑھنے لکھنے سے دماغ خراب ہو جاتا ہے-
٭- 72 فرقے ، جہنم میں، میرا فرقہ جنت میں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔