Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 11 جون، 2020

11 جون کی ڈائری - سحرانہ ار بڑھیا کا شور مچانا

 بوڑھا اُٹھا واش روم گیا ، بیل گری کے جام کا ایک چمچ کھایا -

 پانی کی بڑی بوتل تبدیل کی اور اپنے ٹھیّے پر آ بیٹھا ۔
 بڑھیا نے آواز لگائی ،" چائے آپ ناشتے کے ساتھ پیئں گے یا بعد میں " ّ جیسے روزانہ پیتا ہوں" 
زمزم نے ، فرنچ ٹوسٹ کی پلیٹ میز پر لا کر رکھ دی ۔ 15 منٹ گذر گئے ،
 بوڑھے نے آواز لگائی ۔ " ناشتے میں کتنی دیر ہے ؟" 
" آپ کی میز پر زمزم نے رکھا ہے -" بڑھیا بولی " کبھی لیپ ٹاپ سے نظریں اُٹھا کر داائیں بائیں بھی دیکھ لیا کریں 
" بوڑھے نے نظریں ، اُٹھا کر دیکھا ، تو اُسے فرنچ ٹوسٹ کی پلیٹ اور کانٹا چھری نظر آئے ۔
 " یہاں تو میرا ناشتہ نہیں ، فرچ ٹوسٹ پڑے ہیں " بوڑھا بولا-
 " آج یہی ناشتہ ہے ، آپ کی چم چم نے آپ کے لئے بنایا ہے " بڑھیا بولی ۔ 
" کہاں ہے دونوں ماں اور بیٹی" 
" والک پر گئی ہیں" بڑھیا بولی ۔
 دوستو! اِسے کہتے ہیں ،
" بوڑھا پرپوزز اور بڑھیا ڈسپوزز "
 کل زوم گروپ چیٹ پر دوستوں کو بتا رہا تھا ، کہ انسانی خون میں شوگر اور تیل کی زیادتی سے کرونا کو بہت محبت ہے، لہذا پورے دن میں ۔ 5 چمچ تیل ، 9 چمچ چینی اور 5 چمچ نمک ، سے زیادہ مت استعمال کریں - اور اِن کو بھی رات کو سونے سے پہلے دوڑ بھاگ کر جلادیں ۔ بوڑھے نے سر جھکا کر ایک فرنچ ٹوسٹ اٹھایا اور چپکے سے کھا لیا ۔ بڑھیا ، چائے لے کر آئی ۔
 " آپ نے ابھی تک ناشتہ نہیں کیا اور میں چائے لے آئی " بڑھیا بولی - 
" کر لیا ہے ۔ یہ باقی زمزم کو دے دو "
 بوڑھے نے چائے پینا شروع کیا اور بڑھیا نے کمنٹری - آپ کو معلوم ہے کہ رات کو میری طبیعت بہت خراب تھی میں نے آپ کو نہیں اُٹھایا - 
" کیا ہوا ؟ " بوڑھے نے پوچھا - 
" میں نماز کے لئے اُٹھی ، شوگر چیک کی تو 250، بلڈ پریشر چیک کیا تو 160 ، سر میں درد اور بخار " بڑھیا بولی -
 " یہ پریشانی کی بات ہے ، بخار چیک کیا ؟" بوڑھے نے پوچھا -
 " ہاں میں نے الارم بند کرنے کے لئے موبائل ہاتھ میں لیا ۔ وہ ٹھنڈا تھا " بڑھیا بولی -
آپ کے کانوں پر ڈھول بھی بجائیں تو آپ نہیں اُٹھتے ! 
اِس سے پہلے کہ تیسری جنگ عظیم کی ابتداء ہوتی ، کہ چم چم اور اُس کی ماما داخل ہوئیں - 

 " کیا ہوا؟ " چم چم نے پوچھا ، " آوا ، آپ نے فرنچ ٹوسٹ نہیں کھائے ؟" 
" بہت اچھا بنایا ، مائی گو گو گا گا ، میں نے ایک کھایا ہے " 
بوڑھا بولا۔ " تھرما میٹر لاؤ ، نانو کا بخار چیک کرنا ہے " 
" مجھے رات کو تھا - ابھی نہیں " بڑھیا بولی
 " نانو ، رات کو آپ  نے چیک کیا تھا " چم چم نے پوچھا ۔
" جی نانو ، نے موبائل ہاتھ میں لیا وہ ٹھنڈا تھا " بوڑھا بولا 
چم چم نے زور سے قہقہہ لگایا -
" نانو صبح کے وقت سردی سے موبائل  ٹھنڈا ہوتا ہے ، کیوں آوا ؟؟ ؟  چم چم نے پوچھا -

" آپ کی نانو کو کرونا ہو گیا ہے " بوڑھا بولا " وٹس ایپ کی تحقیق کے مطابق کیوں کہ آج اُنہوں نے بغیر پڑھے ایک  کرونا  پوسٹ بھیجی ہے، جو  اپریل میں   بھیجنا شروع ہوئی تھی - "
پاکستان کورونا وائرس کی وباء کا پیک ٹائم دو ہفتے آج سے شروع ہو رہا ہے ہے
کسی بھی چیز کے خریدنے کے لئے گھر سے مت نکلیں کیوں کہ بدترین وقت آج سے شروع ہو رہا ہے۔
آج سے "انکیوبیشن" تاریخ ختم ہوجائے گی اور بہت سے پازیٹو کیس سامنے آئیں گے۔ زیادہ تر لوگ انفیکشن کے خطرے میں ہیں ، لہذا گھر میں رہنا بہت ضروری اور ضروری ہے۔ ہمیں اس مدت کے درمیان زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے۔ کیونکہ ہم وائرس وباء کے اوپری حصے پر ہوں گے ، عام طور پر تمام انفیکشن ان دو ہفتوں میں ظاہر ہوں گے ، پھر اگلے دو ہفتوں میں سکون ہو جائے گا - امید ہے کہ اور اگلے دو ہفتوں سے زیادہ وقت میں یہ ختم ہوجائے گا۔
اٹلی میں رونما ہونے والی خوفناک بات یہ ہے کہ اس متعدی وقت کو وہاں نظرانداز کیا گیا تھا اور اسی طرح وہاں پر سارے کیسز سامنے آ گئے تھے۔
کسی سے بھی نہیں ملنا ، قریبی خاندان میں بھی نہ جانا ، یہ آپ سب کے فائدے کے لئے ہے۔
 اس وقت آپ وائرس منتقلی کے زیادہ سے زیادہ خطرناک مرحلے پر رہیں گے یہ پیغام اپنے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو بھیجیں جن کی آپ کو پرواہ ہے.

٭٭٭٭٭٭واپس ٭٭٭ ٭٭

1 تبصرہ:

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔