Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 8 اگست، 2013

یادوں کے جھروکوں سے

بہت پرانی بات ہے ، تمام کیڈٹس ٹرم بریک کے بعد پی ایم اے، واپس آئے ۔ اتوار کا دن تھا میں اور وقار اپنے کمرے میں آرام سے لیٹے جلیبیاں کھا رہے تھے کہ پڑوس کے کمرے پر کھٹکٹانے کی آوازآئی اور سینئر کی کرخت آوازسنائی دی ۔" سم ون اِن  دئر ؟"
ہم دونوں جلیبیاں چھوڑ اور باتھ روم میں گھسے اور وہاں فائر ایسکیپ کے ذریعے فرسٹ فلور سے چوتھے فلور کے چھت کی طرف جاناشروع ، سیڑھیاں چڑھتے اوپر چڑھے تو چھت کو بند پایا واپس چوتھے فلور کے باتھ روم کی طرف آئے ، کھڑکی چیک کی کھلی ہوئی تھی ، ہم اس باتھ روم میں داخل ہوئے ۔
باتھ روم سے نکلے اور چپکے سے کمرے کا دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوئے جو ہمارے کمرے کے عین اوپر چوتھی منزل پر تھا ۔
کمرے میں داخل ہوئے تو ہمارا سانس اوپر کا اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا ۔
سر طارق (تصویر میں دائیں طرف) اپنی تمام تر خوفناکیوں کے ساتھ کمرے میں موجود تھے ۔

شیخ صاحب (شیخ طلعت محمود بائیں طرف) اور ان کے روم میٹ ، گورکھا پوزیشن میں قبلہ رو سر بسجود تھے ۔
"
Join Them " اور ہم دونوں نے چیتے کی سی پھرتی کے ساتھ ، شیخ صاحب کے ساتھ مل کر اپنی “خودی “ بلند کر لی ۔
اور سوال جواب سے پرہیز کیا ، بصورت دیگر ہمارے جرائم کی فہرست طویل ہوجاتی ۔ جو بطور جنٹلمین کیڈٹ کچھ اس طرح ہوتی :
1- شارٹ کٹ لگانا ۔
2- وہ راستہ استعمال کرنا جو مہذب لوگوں کے لئے نہیں بنا ۔
3- سزا کے خوف سے ، سولجر سپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ، فرار اختیار کرنا ۔
4- اپنے کمرے ، میں موجود ہونے کے باوجود ، سینئر کو دھوکہ دینا ۔
5 - کسی دوسرے کیڈٹ کے کمرے میں بلا اجازت داخل ہونا ۔
6- اپنے ساتھی کیڈٹ کو پی ایم اے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اکسانا ۔
7- سلیپنگ ڈریس میں بغیر گاؤن پہنے اپنے کمرے سے نکلنا  ۔
8- فائیل ٹرم کے سینئیر کے اعتماد کو دھوکہ دیتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرنا ۔ کہ جس کمرے میں داخل ہوئے اس کے پڑوس میں رہتے ہیں ۔
9- گڈ آرڈر اور ملٹری ڈسپلن کی صریحا جانتے بوجھتے خلاف ورزی کرنا ۔
10۔ ٹریس پاسنگ کرتے ہوئے کسی دوسرے کی حدود میں داخل ہونا ۔
  11- متفرقات : جرائم میں مزید کئی جرم شامل ہو سکتے تھے ۔
اس تصویر کو دیکھتے ہی چشم زدن ،38 سال پہلے کا ماضی آنکھوں کے سامنے آگیا - 
اور ہم نے "رنگروٹ سے آفیسر " اُن اُن  یادوں کو جمع کرنا شروع کیا  جو  تحت الشعور کی گہرائیوں سے شعور کی سطح  پر آسانی  پہنچ جاتی ہیں ۔ شکریہ شیخ صاحب  

جمعرات، 8 اگست، 2013


1 تبصرہ:

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔