'
پہل برفی (پوتی) نے اِس کی بھوک مٹاتے ہوئے دودھ پلایا ۔ اور اب کل رات چم چم (نواسی) نے ، اس کی پیاس بجھائی اور پانی پلا دیا ۔
'
وہ تو شکر ہے کہ میں نے اسے فوراً بند کر دیا ۔ لہذا صر ف لفظ "ن" کی قربانی دینا پڑی ۔ اور اب "ن" پیسٹ کر کے کام چلا رہا ہوں ،
لڈو ، نے صرف ایکسٹرنل ماؤس ، کو چمکتی چیز پکڑ کر کھینچ لیا اور برفی کو دے دیا وہ اُسے سارے گھر میں گھسیٹتی پھری۔
لڈو تو کل ایرپورٹ پر ھاتھ ھلا بائے بائے کر کے ماں اور باپ کے ساتھ دوبئی چلا گیا ۔
اور برفی اپنی ماما کے ساتھ نانا کے گھر اور رہی چم چم ، صبح وہ چینی صدر کی وجہ سے بند ہونے والے سکول گئی ، کیوں کہ اُس کا دو دن کی پڑھائی کا نقصان ہوگیا ہے۔
شائد وہ شام کو ویک اینڈ آئے، کیوں کہ ایک شادی پر جانا ۔
اِس وقت گھر پر بس بوڑھا اور بڑھیا اکیلے ہیں۔
بڑھیا تو شائد سو رکعت نماز کی نیت باندھے بیٹھی ہے ۔
اور بوڑھا صبح ناشتہ کر کے سو گیا ۔ ایک بجے اُٹھ کر اب لیپ ٹاپ لے کر بیٹھا ہے ۔
بڑھیا جب فارغ ہوگی تو کھانا دے گی ۔
چم چم ، لڈو اور برفی کے جانے کے بعد سنسان گھر میں مجھے یوں لگ رھا ہے جیسے ٹرین سٹیشن سے نکل گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں