عالی بنتِ محمود کے سکول میں ٹریڈیشن تھی کہ تمام بچے اپنی سالگرہ سکول میں منائیں گے ۔ چنانچہ عالی کے ماما اور بابا بھی ہر سالگرہ پر کیک اور گڈی بیگ سکول میں پہنچا دیا کرتے ۔
چناچہ عالی کی پانچویں سالگرہ سکول میں بچوں کے ساتھ منائی گئی پھر پشاور سانحے کی وجہ سے ، سکول میں سالگراہوں کا سلسلہ موقوف ہوگیا اور سب بچے اپنی سالگرہ اپنی پسندیدہ جگہ پر مناتے اور تمام کلاس فیلوز کو دعوت دیتے ، عالی کا یومِ پیدائش 14 مارچ ہے ، یوں اُس کی چھویں سالگرہ کا
پہلا کیک رات 12:01 پر 14 مارچ کو ماما ، بابا اور بوبو (پھوپو) کے ساتھ کاٹا -
دوسرا کیک 15 مارچ دوپہر کو دادا، دادو ، چچا اور بوبو (پھوپو) کے ساتھ کاٹا اُن کے گھر کاٹا اور
تیسرا کیک نانو ، نانا اور خالہ کے ساتھ 15 مارچ کو شام کو ہمارے گھر کاٹا ۔
مجھے کہنے لگی " آوا" میں نے 3 کیک کاٹ کر سالگرہ منائی ہیں اور اب میں چوتھا کیک 5 اپریل کو کاٹوں گی "
" اوہ ، تو پھر تم تو نو سال کی ہوجاؤ گی " میں نے کہا ۔
اُس نے سوچتے ہوئے مجھے دیکھا اور کہا ، " کیسے ؟"
میں نے کہا، : دیکھو تم نے ماما بابا کے ساتھ کیک کاٹا تم چھ سال کی ہوئیں ۔ پھر دادا دادو کے ساتھ کیک کاٹا ، تم سات سال کی ہوگئیں ۔ آج ہمارے ساتھ کیک کاٹا تو تم آٹھ سال کی ہوگئیں اور جب تم اپنے کلاس فیلو کے ساتھ کیک کاٹو گی تو نو سال کی ہوجاؤ گی "
"آوا ، کیا آپ مذاق کر رہے ہو ؟ " وہ بولی
" نہیں میں سیریس ہوں " میں نے جواب دیا ۔
" آوا ! مین کیک کاٹ رہی ہوں ۔ اور میں چھ سال کی رہوں گی ، نو سال کی نہیں ہو جاؤں گی ! " وہ بولی
" بھئی دیکھو نا ، تمھیں سادہ حساب نہیں سمجھ آرہا "۔ میں نے پھر کاوںٹ کرکے بتایا ۔

ہم دونوں یہ باتیں انگلش میں کر رہے تھے ۔ عالی مجھے سے انگلش میں ، نانو سے اردو میں اور دادو سے پنجابی میں بات کرتی ہے ، پنجابی اور اردو ابھی کچی ہیں لیکن انگلش پکی ہے ۔
" نانو ، یہ آوا کو دیکھو یہ کیا کہتے ہیں ، کہ میں نو سال کی ہوں ۔ یہ انابیہ کے بھی آٹھ کیک کاٹ لیں تا کہ وہ بھی نو سال کی ہوجائے ، کیا انابیہ 9 سال کی ہو سکتی ہے ؟ " عالی بولی ۔
" نہیں وہ کیسے ہوگی ؟ " نانو بولی
" یہ مجھے کنفیوز کر رہے ہیں" عالی بولی ۔
" پپا اسے کنفوز نہ کریں اور ہمیں اِس کی سکول برتھ ڈے کی پلاننگ کرنے دیں ۔ آپ بینر بنانے کا سوچیں کہ کیسے بنائیں گے ۔ " بڑی بیٹی نے کہا ۔
تو یوں ہمارے ذمہ بینر کی ڈیزائینگ اور پرنٹنگ لگی ۔ تو ہم نے یہ بینر ڈیزائن اور پرنٹ کروا کر ۔ سالگرہ کی منتظمِ اعلیٰ عالی کی بوبو (پھوپو) کے حوالے کئے -

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں