Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 25 اگست، 2015

اظہارِ تشکر !

میں اُن تمام احبابِ ذوق و جَبر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے بلاگ " اُفق کے پار"  پر موجود 419 تحریروں کو  پڑھا اور گذشتہ شب مجھے دوستوں کی حوصلہ افزائی    کا انعام  ملا ۔ کہ اب میں بھی بلاگرز کی دنیا میں چوڑا ہو کر پھر سکتا ہوں کہ 1،00،000    ( ایک لاکھ ) ، ماؤس کلک کا ریکارڈ میرے بلاگ کے بائیں کونے میں دیکھا جا سکتا ہے ۔


میں تاریخ، حاضرہ کے اُن عظیم لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں - جنہوں نے میری تحریروں ، کی فوراً سے بیشتر بکنگ کے لئے اپنا نام درج کروایا ۔ تاکہ وہ صبح کے اخبار کی طرح سوندھی سوندھی ، اخباری کاغذ، پرنٹنگ سیاہی اور استری کی مہک سے خبروں کے ساتھ لطف اندوز ہوں ۔
دوستوں کی پسندیدگی کی مہک وہی سمجھ سکتے ہیں، جو صبح ہاکر کے ہاتھوں اُڑتا ہوا اخبار خود کیچ کرکے پڑھتے ہیں ۔
میری طرف سے میرے تمام پڑھنے والوں کو !




 ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

2 تبصرے:

  1. سر جی میں آپ کو آپ کی بہترین اور لاجواب تحریروں پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں ۔۔۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ آپ کی تحریریں بہترین ، لاجواب اور سبق آموز ہوتی ہیں ۔سر جی آپ کا بلاگ اس سے زیادہ ہٹس کا حقدار ہے ۔۔۔ آپ کو بہت مبارکباد

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔