Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 20 جون، 2015

ورڈ پریس پر بلاگ بنائیں

 بہت عرصے سے مجھے بلاگ کا ایک بہترین تھیم نظر سے گذرا ، سوچا کہ اسے کس طرح ، بلاگ سپاٹ پر منتقل کروں ، کافی سر کھپایا لیکن دیگر مصروفیت کی بنا اور بڑھاپے کی وجہ سے چھوڑ دیا ، لیکن خواہش تھی کہ یہ تھیم بہترین ہے ۔  اور اِسے اپایا جائے -
کل یعنی 20 جون 2015 پر ایسا ہی تھیم 4 بجے دوپہر کو دیکھا ، 
 "سوچ بورڈ "    کا جو دماغ میں کھلبلی مچا دیے والے پیپلز   پارٹی کی جیالے ۔ امام بخش کی ہے ۔ اس میں سب سے نیچے ایک تھیم کا لنک نظر آیا ۔



 اسے کلک کیا تو کھل جا سم سم ہو گیا ۔ اور ورڈ پریس کے بلاگرز کی دنیا میں داخل ہونے کہ لئے یہ ہدایات  نامے کا بورڈ سامنے آیا - ہاں تو پیارے بچو ، کیا آپ کے سامنے بھی  ایسا ہی بورڈ آیا ہے ؟
 ارے ہاں !
 واہ بھی واہ !



 بس پھر کیا تھا !
 آپ کی طرح بابے ے بھی اس چوکور سرخ بکس میں موجود Login to WordPress.com کو کلک کیا-
 تو بچو !   چراغ کے جن نے بابے کے سامنے یہ بورڈ ظاہر کر دیا ۔
نظر آرہا ہے آپ کو ؟


 وئی ، وئی اور وئی ۔ پھر لوشے ۔
 بابے کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ۔

 بابے نے فٹا فٹ سکھائے ہوئے طریقے کے مطابق اِس کے خانوں کو آپ کی طرح بھردیا ۔ اور سبز رنگ کے ٹھیک کے نشان نظر آنے کے بعد ، بچو ، بابے نے پورے اعتماد کے بعد Sign up کے نشان کو نیلا ہونے کے بعد ماؤس کی چونچ سے دبا دیا ۔ چلو شاباش آپ بھی دباؤ ۔ ارے ہاں شاباش گھبراؤ مت !


 تو یہ دروازہ آگیا ۔ وادیء بلاگرز بس تھوڑی دور رہ گئی ہے ۔ آپ نے اِس دروازے سے داخل ہونے کے لئے اپنے بارے میں معلومات دے دیں ، کہ آپ انگلش سرنگ سے گذرنا چاھتے ہو یا اردو سرنگ سے ؟
بابے کو انگلش نہیں آتی بے چارہ ٹاٹ سکول میں پڑھا تھا ۔ بابا ادرو لکھ سکتا ہے ، لیکن بوڑھا ہے نا  ۔ پڑھتے ہوئے سر میں درد ہو جاتا ہے ۔ 
لہذا بچو بابا ! اُردو سرنگ سے گذرے گا اور NEXT STEP کو ماؤس سے دبائے گا جو نیلا ہو گیا ہے ۔ ھاں آپ نے دبا دیا ؟

شاباش ! ٹہرو ! پہلے سوچو :  -
انگلش سرنگ سے داخل ہونا ہے یا ارادہ تبدیل کرنا ہے ؟ اگر ارادہ تبدیل کرا ہے تو واپس جاؤ اور اردو سرنگ سے آؤ ۔ 2- جیب میں 69 یا 79 ڈالر ہیں ؟ بابے کے پاس نہیں ہیں ۔ بس غریب بابے نے NEXT STEP کو ماؤس سے دبانا ہے ۔ آپ بھی دبائیں گے ؟ بابے کو معلوم تھا ۔ خیر چلیں دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے ؟ 
 
 بچو کیا خیال ہے ؟ کہ پہلے وادیء بلاگرز میں داخل ہوجائیں پھر وہاں بیٹھ کر تزئین اور آرائش کرتے رہیں گے ! ٹھیک ہے نا تو ہم NEXT STEP کو ماؤس سے دباتے ہیں ۔

 اگر تو ٹویٹر اور فیس بک سے کنیکٹ کرنا ہے ، تو دونوں کو الگ ٹیب پر لاگ اِن کریں اور پھر اِن دونوں آپشن کو دبائیں ورنہ NEXT STEP کو ماؤس سے دباتے ہیں -

تصدیق کریں کہ ای میل آپ کا ہی ہے ۔ کہیں آپ میرے ای میل ufaq.kaiy.paar@gmail.com پر تو کاروائی نہیں کر رہے ؟ اپنے ای میل پر جائیں وہاں یہ ہدایت ہو گی ! 
عمل کریں جب آپ  کنفرم ای میل ایڈریس کے بٹن کو دبائیں گے تو یہ پیغام آئے گا
 اور 


 آپ وادیء بلاگرز میں داخل ہو چکے ہیں ۔ اور بلاگر بننے والے ہیں


 یہ 12 الفاظ لکھ کر Save Draft کریں ۔ اور Preview دیکھیں ! اور ملائیں ہاتھ یعنی " سُٹ پنجہ "

یہ ذرا بابے کا بلاگ دیکھنا ورڈ پریس پر !


اور شامل ہوجائیں 

بلاگرز ارود فورم پاکستان  میں 

 اور نوجوانو یاد رکھو ۔

 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اردو زبان میں ، کمپیوٹر پر ٹائیپنگ کریں اور اپنی تحریروں کو چمکائیں -
 اگلا مضمون : 
 ٭- رومن اردو سے اردو کی طرف ۔ قدم اٹھائیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
  اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کے لئے اپنا بلاگ بنائیں ۔ 




٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭












3 تبصرے:

  1. بہت اعلی اور اہم تحریر اور مزے کا انداز بیاں

    جواب دیںحذف کریں
  2. Sir! aap blogger pe bhi ye template (Choco theme) add kar skty hein. Click >>>> http://btemplates.com/2010/blogger-template-choco-theme/

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔