Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 11 جون، 2015

جن پر غضب ہو اُن کی راہ سے بچو !


اهْدِنَا الصِّرَ‌اطَ الْمُسْتَقِيمَ - 1/6
 ہمیں صراط المستقیم کی طرف ہدایت کر
   صِرَ‌اطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ‌ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ - 1/7
   صراط اُن لوگوں کی ، جن پر تو نے انعام کیا ، دوسرے وہ جن پر تیرا غضب ہوا اور وہ گمراہ نہیں ہوئے
 
آزمائش اصحاب الجنت ، الضالین میں شامل ہونا    اور عذاب !

 إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ - 68/17
 بے شک ہم نے اُن کی آزمائش کی جس طرح ہم نے اصحاب الجنت کی آزمائش کی۔جب  وہ   تقسیم ہوئے ، اُس(الجنت)  میں سے اُس  کے لئے     مصر ہوگئے  ، علیٰ الصبح -
 وَلَا يَسْتَثْنُونَ - 68/18
اور نہیں اِس میں  کوئی ثانی (برابر کے حصے والا) ۔یا  وہ اِس میں کوئی استثنا نہیں کریں گے )
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ - 68/21
 علیٰ الصبح ، انہوں نے  نداء دی -
 أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَارِمِينَ  - 68/22
 یہ کہ اگلے دن ، تمھاری حرث  (پہنچو) اگر تم نے صارمین (صفائی  کرنے والا )  ہونا ہے ۔
 فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ  - 68/23
 پس اُنہوں نے طلاق لی اور وہ خائف (بھی) تھے ۔(کہ اُن سے پہلے مساکین نہ پہنچے ہوں)
  أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ  - 68/24
   یہ کہ آج کے دن یہاں کوئی مسکین اس میں تمھارے پاس داخل نہ ہو
  وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ  - 68/25
 اور وہ صبح  (الجنت کی کٹائی کے لئے ) پوری طرح قادر ہونےوالے تھے 
  فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ - 68/26
 اور جب (صبح) اس (جنت) کو اجڑا ہوا دیکھا تو کہنے لگے شاید ہم راستہ بھول گئے 
 بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ - 68/27
 بلکہ ہم محروم ہو گئے-
 اُن کی محرومیت کا کیا سبب تھا ؟
 فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ - 68/19
، پس اُس(الجنت)   پر تیرے ربّ کی طرف سے طواف کیا   جب وہ حالتِ نوم میں تھے  (الجنت   پر عذاب کا  )طواف کرنے والے نے  -
  فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ  - 68/20
پس صبح  ایسا  (طوافِ عذاب )ہوا جیسے مکمل صفائی ۔
   اصحاب الجنت کے ظلم اور سرکشی کے باعث اُن پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا۔
اللہ کے عذاب کے باعث اُن کی ہری بھری ،دن رات محنت کے بعد  فائدہ دینے والی، الجنت تباہ ہوگئی ۔ ایسے میں اُن کا رویہ کیا ہونا چاھیئے تھا ؟
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَ‌حْمَةً فَرِ‌حُوا بِهَا وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ إِذَا هُمْ يَقْنَطُونَ   - 30/36
اور جب   ہم الناس کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ فرحت محسوس کرتا ہے اور جب ہم اُسے  کے ہاتھوں سے آگے بھیجی جانے والی برائیوں پر مصیبت  دیتے ہیں تو وہ ، قنوطی ہو جاتا ہے ۔ 
وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ  - 42/3
اور جب مصیبت میں سے ، پہنچنے والا  حصّہ تمھارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے ، بہت سی تو معاف کردی جاتی ہیں ۔
 مَّا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّـهِ وَمَا أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَّفْسِكَ وَأَرْ‌سَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَ‌سُولًا وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ شَهِيدًا  - 4/79
جو حصہ حسنہ میں تجھے پہنچتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے  اور جو حصہ برائی میں سے تجھے پہنچتا ہے پس وہ تیرا نفس  ہے  اور ہم نے تجھے انسانوں کے لئے ۔ارسال کیا ایک رسول ۔ اور کافی ہے اللہ کےساتھ شہیدہے -
اگر انسان کو یہ احساس ہوجائے ، کہ اللہ اپنے تخلیق کردہ کسی بھی انسان کے لئے مصیبت  نازل نہیں کرتا ، مصیبتوں کو دعوت انسان خود دیتا ہے ۔ اللہ نے انسان کے لئے ہر بہترین شئے اور ہر کاموں  کے بہترین نتائج رکھے ہیں ۔ جن لوگوں کو یہ آفاقی سچ یاد رہتا ہے اُن کے لئے تمام آزمائشی اُن کے فعل اور عمل کو مزید بہتر بناتی ہیں ، لیکن جنھیں یہ آفاقی سچ یاد نہیں رہتا یا قنوطیت میں وہ یاد نہیں کھنا چاہتے تو اللہ تعالیٰ کی آزمائش اُن پر عذاب بن جاتی ہے ۔

اللہ تعالیٰ  کے  عذاب سے بچنے کا طریقہ   اور مزید گمراہی سے بچت ۔
 قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ - 68/28
ان میں سے جو اوسط(اعتدال پسند) تھا بولا۔کیا میں نے تم کو یہ نہیں کہا کہ تم  اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
قَالُوا سُبْحَانَ رَ‌بِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ - 68/29
 وہ بولے اللہ کے لئے سبحان ہے بے شک ہم ہی ظالم ہیں-
  فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ- 68/30
 حالانکہ اِس (اعتدال پسند  کے یاد دلانے سے ) سے قبل وہ ایک دوسرے ملامت کر رہے تھے ۔
 قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ - 68/31
وہ بولے ہماری بدبختی  بے شک ہم ہی سرکش ہیں
  عَسَىٰ رَ‌بُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرً‌ا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَ‌بِّنَا رَ‌اغِبُونَ - 68/32
ممکن  ہمارا رب ہمارے لئے اس کو بھلائی میں بدل دے ّبے شک ہم نے رب کی طرف راغب  ہونے والوں میں ہے
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَ‌ةِ أَكْبَرُ‌ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - 68/33
(دنیا کا)عذاب اسی طرح ہوتا ہے۔اور آخرت کا عذاب تو (اس سے) اکبر ہے۔اگر انہیں اس کا علم ہو

 اصحاب الجنت  بھٹکے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف دوبارہ راغب ہو گئے۔یہ سب سے اہم آیت ہے کیونکہ ہم بھی اللہ تعالیٰ سے یہی دعا مانگتے ہیں۔
  اهْدِنَا الصِّرَ‌اطَ الْمُسْتَقِيمَ - 1/6
 ہمیں صراط المستقیم کی طرف ہدایت کر
   صِرَ‌اطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ‌ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ - 1/7
   صراط اُن لوگوں کی ، جن پر تو نے انعام کیا ، دوسرے وہ جن پر تیرا غضب ہوا اور وہ گمراہ نہیں ہوئے
 انسانوں پر جب اُن کے ظلم اور  سرکشی کی وجہ سے اللہ کا عذاب ہوتا ہے تو اکثر انسان منہ سے ایسے الفاظ نکالتے ہیں جو اُن کے صراط المستقیم سے بھٹکنے کی نشانی ہوتی ہے۔ عموما لوگ اِن الفاظ اور نالوں کو شرک قرار دیتے ہیں۔ مثلاً کسی کی موت پر بین کرتے وقت اِس  موت کو اللہ کی طرف سے زیادتی قرار دینا، ”فلک کا کیا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور“  لیکن ایمان والے  اللہ کی طرف  سے آنے والے عذاب کو منشاء ربّ اور اپنی غلطی سمجھ کر اللہ سے عملی توبہ طلب کرتے  ہیں اِس طرح،  اللہ تعالی نے ان کی اس برائی کو ان کی توبہ پر بھلائی سے تبدیل کرتے ہوئے کہا۔
  إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَ‌بِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ - 68/34
بیشک متقین کے لئے ان کے رب کے پاس جنات  النعیم ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔