Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 1 مئی، 2014

تورات سے حکم نہ کرنے والے ظالم اور کافر ہیں ۔

کون ہیں وہ لوگ، جو اللہ کے نازل کردہ احکامات کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اور کافروں کی صف میں شامل ہو جاتے ہیں ؟

آئیے اپنی غلط فہمی دور کریں



کیا ہم  "التورات"  سے  حکم کرتے ہیں ؟



جزو وجود حوا ہے قصور میرا اگر
زندہ درگور کرو اور سزا دو مجھ کو

اے ابن آدم تیری بھوک یوں مٹتی ہے اگر
تو آؤ ہوس کی سولی پہ چڑھا دو مجھ کو

روح کا درد کیا جانیں میرے شہر کے قانون و منصف
ظالم کو سنگسار کر ہی میرے درد کا صلہ دو مجھ کو

قدرنسواں ہے یوں ارزاں تیری نظر منصفی میں اگر
دیکھتے کیا ہو، ردی کے کاغذ سا جلا دو مجھ کو.

وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ کہا تھا تو نے،
اب میرے وجود کو گھولو اور یہ زہر پلا دو مجھ کو

میرے سر سے جھپٹ کے چادر کیا زخمی تو نے
بنا کے چراغ خفت کا ہاتھوں سے بجھا دو مجھ کو

میری آہ و فگاں پہ کیوں چپ ہیں میری قوم کے نقیب ؟
جلتے جسم کو دیکھو، بےحسی کی
ہوا ، نہ  دو مجھ کو.

 

   



2 تبصرے:

  1. جی ہاں کرتے ہیں، حق ژفہ، ختنہ، عقیقہ اور بہت سے احکام جن کو ہم احادیث کے توسط سے جانتے ہیں توریت کے ہی ہیںَ

    جواب دیںحذف کریں
  2. رانا جی :
    یہ جو اوپر آیت درج ہے (ترجمہ نہیں) تورات کا ہی حصہ ہے ۔ جو محمد رسول اللہ نے بتائی ہے اِسے تو نہ آپ تبدیل کر سکتے ہیں نہ میں ۔
    ہاں باقی جن چیزوں کو آپ تورات کا حصہ بتا رہے ہیں اگر وہ ایسے ہی ہوتے ، تو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ کو لازمی بتایا ہوتا اور وہ " الکتاب" کا حصہ بن کر ناقابلِ تنسیخ ہو جاتے ۔

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔