Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 23 مئی، 2014

کیا ہم جہنم میں صرف چند دن رہیں گے ؟

اللہ نے محمد رسول اللہ کو بتایا کہ ،بہت سے لوگ تم سے منسوب کر کے میرے احکامات کو تبدیل کرنے کی گستاخی کریں گے ، جب بھی ایسا ہو تو ان کے تمام  بیانات کو میری آیت کے سامنے رکھو اور اس کی تصدیق کرو ،

وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ‌ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّـهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّـهُ عَهْدَهُ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿البقرة: 80﴾
وہ کہیں گے ، کہ ہمیں صرف چند دن دوزخ  کی آگ چھوئے گی ، پوچھ ! کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لیا ہے کہ جس کی وہ خلاف ورزی نہیں کرے گا ، یا تم اللہ کو وہ بتاتے ہو جس کا تمھیں خود علم نہیں ؟
 

لہذا یہ کہنا کہ محمد رسول اللہ نے کہا ہے  ، کہ ہم صرف اپنے گناہوں کی پاداش میں چند روز جہنم میں رہیں گے اور پھر ہمیں جنت مل جائے گے ،
اللہ کے حکم کی تبدیلی ہے اور اپنے ہاتھوں سے "الکتاب" میں تحریف کر کے اسے خود لکھنا ، اللہ نے محمد رسول اللہ کو بتا دیا ہے
۔

فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَـٰذَا مِنْ عِندِ اللَّـهِ لِيَشْتَرُ‌وا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ
   ﴿البقرة: 79﴾


افسوس ان لوگوں پر جو الکتاب اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ نے کہا ہے تاکہ تھوڑا بہت کما لیں۔ افسوس کہ جو کچھانہوں نے لکھا اور افسوس کہ جو کچھ انہوں نے کمایا ۔

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔