Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 14 مئی، 2014

درندے - ایک شرمناک حقیقت

مانسہرہ میں ایک مدرسے کے پرنسپل  طالبات اورطالبعلموں کے روحانی باپ ، قاری نصیر ولد محمد مسکین ، نے اپنے دو ساتھیوں  ، فیضان عرف فیضی ولد ارشاد  اور  اور حسین ولد محمد مشتاق ، سمیت بارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ زبردستی جنسی فعل کیا ۔
لڑکی کو اس کی دوست کے ذریعے زبردستی گاڑی میں بٹھایا گیا کہ اسے گھر چھوڑ آتے ہیں ۔ گاڑی میں بٹھانے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی شروع کر دی ۔ لڑکی چیختی چلاتی رہی لیکن گاڑی میں میوزک اونچا ہونے کی وجہ سے باہر آواز نہ آسکی ۔ اس کے بعد انہوں نے لڑکی کو بیچ سڑک پھینکا اور فرار ہو گئے ۔سلام ہے مانسہرہ پولیس پر جنہوں نے ان عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا 
ان منحوسوں کی تصویر بمع ہتھکڑی


  باقی دو کا تو معلوم نہیں لیکن یہ قار ی   یقینا، محمد رسول اللہ کی شان میں قصیدے اور نعتیں بھی پڑھتا ہوگا
اور  اپنے قرآن کی تلاوت لازمی  کرتا ہوگا ، اس کو "زنا" کے بارے میں اللہ کے احکامات کا بھی معلوم ہوگا ۔
لیکن اس کے باوجود اس نے ، ایک ایسا جرم  کیا ۔
جو اس پر اور اس کے ساتھیوں پر ہمیشہ معلق رہے گا ۔ 


وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ‌ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّ‌مَ اللَّـهُ إِلَّا بِالْحَقِّ 
 وَلَا يَزْنُونَ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ﴿الفرقان: ٦٨﴾






















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔