Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعرات، 1 مئی، 2014

خواہش دیگراں ۔



فوج میں اگر آپ یہ اعلان کر دیں کہ کل آپ جہنم میں جائیں گے تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
کمانڈنگ آفیسر:  اچھی پرفارمنس دکھانا میں کویہ شکایت نہیں سننا چاہتا ۔ سمجھے ے ے ےے  ۔
سیکنڈ اِن کمانڈ : یار آفیسر میں کے لئے کوئی اچھی سی کراکری لیتے آنا۔
کواٹر  ماسٹر : اپنے اِس سفر کے لئے ووچر مت مانگنا ، آڈٹ والوں کو جواب دینا مشکل ہوجائے گا ۔
ایڈجوٹنٹ : اچھی طرح بال کٹواؤ اور لیٹ مت ہونا ۔
کمانڈنگ آفیسر  پہلے ہی  تم سے خفا ہے ۔ ہاں واپسی پر ینگ آفیسر کے لئے  ٹریننگ پروگرامز کی کاپی اور نوٹس لازمی لے کر آنا  ، تم نے لیکچرز بھی دینے ہیں ۔
ٹرانسپورٹ آفیسر: آپ کو  گھر سے لے جانے کے لئے گاڑی کا کنٹرول نمبر ابھی تک نہیں ملا ۔ ہیڈکواٹر میں ملاپ کر کے جلدی منگواؤ۔
بیوی : صرف تم کیوں ، یونٹ میں بے تحاشا آفیسرز ہیں ، تم نے لازمی مجھ سے جان چھڑانے کے لئے والنٹئیر کیا ہوگا ۔
ینگ آفیسرز: سر !واپسی پرآتے ہوئے ، کچھ اچھی فلمیں ضرور لیتے آنا ۔
اکاونٹ کلر ک : سر !ٹی اے ڈی اے پاس کرانے کے لئے ، اوریجنل کاغذات کی ضرورت ہو گی ۔
جونئیر کمیشنڈ آفیسر: سر ! اِس دفعہ " الفاء گریڈ ضرور لانا اور ہاں انسٹرکشنل پریکٹس پر  " ایکس " تو ضرور آئے ۔ اور سر خدا کے واسطے وہا کے کسی سٹاف سے ، پنگا مت لے بیٹھنا ، خاص طور پر آفیسر اِنچارج سے۔
حوالدار انچارج یونٹ ٹریننگ : سر ! واپسی پر انسٹرکشنل پریکٹس ایڈ ضرور لانا ، اور وہاں کے این سی او سے ضرور ملنا میرا ، سکواڈیا ہے ۔
ملازم : سر ! میں  آپ کی واپسی تک چھٹی چلا جاؤں ۔تنخواہ اکاؤنٹ کلر ک کو کہیں  "ایزی پیسہ " سے بھجوادے ۔

سویلئین دوست : یار تم فوج والوں کی فل ٹائم عیاشی ہوتی ہے ۔ کبھی اِدھر تو کبھی اُدھر  !



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔