Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 3 مارچ، 2014

چٹکلے ۔ کفایت شعاری

٭        جب شیمپو ، بوتل میں سے ختم ہو جائے تو  بوتل نہ پھینکیں ،  بلکہ بوتل میں پانی ڈال کر ایک دفعہ اور  نہا   سکتے ہیں    ۔
٭                یاد رکھئیے ؟  ٹوتھ پیسٹ کے ختم ہونے پر ٹیوب کی باقی بچی ہوئی پیسٹ کیوں ضائع ہو ؟   
            چیونٹیاں ٹوتھ پیسٹ نہیں کرتیں۔ بچی ہوئی ٹوتھ پیسٹ نکالنے کے دو طریقے ہیں
            ایک بذریعہ طاقت دوسرا بذریعہ ذہانت
            جو آپ میں پائی جاتی ہے اس سے کام چلائیں  ۔
٭         سبزیاں کتنی ہی  مالیت کی   کیوں نہ خرید یں ، دھنیاء ضرور مفت مانگیں ۔
کیوں  کہ سبزی فروش نے دھنئیے کی مالیت   آپ سے  ضرور وصول کی ہوتی ہے ۔
٭        اپنے  ٹی وی ریموٹ کنٹرول کی بیٹری کو اس وقت تک تبدیل نہ کریں جب تک اس کا سارا کیمیکل استعمال نہ ہوجائے
ریموٹ  کو ہاتھ پر مار کر کیمیکل  کو اچھی طرح مکس کرنے کی کوشش کریں  ۔ ہاں صوفے کی ہتھی پر  ریموٹ نہ ماریں ، بعض کے اندر لکڑی ہوتی ہے ۔
٭                یاد رکھیں ، شادی کی دعوت دینے والے ، کبھی بھی کھانا کم نہیں پکاتے ، اگر کھانا بچ جائے تو شادی ہال والے اسے بیچ دیتے ہیں ۔شادی کے کھانے کی دعوت والے دن ، دوپہر کا   اور اگلے دن صبح کا کھانا مت کھائیں ، ہاں اور اگلے دن    دوپہر کا  بھی نہ کھانا  آپ کو موٹاپے سے بچاتا ہے اور بچت میں اضافہ کرتا ہے ، بشرطیکہ ، آپ کو شادی ہال سے ہسپتال نہ لے جایا جائے ۔
٭        پرانے ، کپڑوں کو دوبارہ  الٹ کر استعمال کر سکنے میں کوئی مضائقہ نہیں اس کے بعد ضائع مت کریں ، ان کے بٹن ، الاسٹک   ، ٹچ بٹن اور دیگر نکال کر ۔ اس کا “پوچا” بنا لیں گے۔
٭          گھروں میں چینی کے بہترین “ ٹی سیٹ" صرف دکھانے کے لئے شیشے کی الماری میں رکھیں ، جن مہمانوں  کے ساتھ  اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے آئیں تو انہیں نکالنے کی ضرورت نہیں ، ورنہ آپ کو ہونے والے نقصان کے صدمے میں چودہ دن ہسپتال میں   رہنا پڑے گا   ۔
نوٹ : ہمیں امید ہے کہ یہ ، گر آپ اپنے پلے سے باند ھ لیں گے اور اگر کسی بہن یا بھائی کے پاس مزید کفایت شعاری کے گر ،ہوں تو وہ اس میں اضافہ کر سکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔