Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 22 جون، 2014

داڑھی کا حکم - وحی غیر متلو سے

سوال - داڑھی اور مونچھوں کے بارے میں وحی غیر متلو کا کیا حکم ہے ۔
مونچھیں کٹواؤ اور داڑھی بڑھاؤ  کا حکم ہے۔
جو  صحاح ستہ میں تلاش کیا جاسکتا ہے ، جو وحی غیر متلو کی مستند اور صحیح  کُتب ہیں ۔
میرے پچھلے مضمون  منکرین حدیث کی پہچان   کے جواب  پر سنل چیٹ ونڈو پرایک  نوجوان ناقد نے مندرجہ بالا سوال کیا ۔ میں نے جواب دے دیا ، تو اُسے وہ ناکافی محسوس ہوا ۔
اُس نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے ، جو یقیناً اُس کے والدین، اساتذہ یا سوسائیٹی کی تربیت نے اُس کے ذہن میں ڈالے تھے ،  اب ہم تصریحاً  ، " گلو بٹ کلچر " کہہ سکتے ہیں ۔
تو میں نے فیس بک پر درج ذیل  پوسٹ  کی ۔

صاحبانِ عقل و فہم ، علم و دانش ! 
کون سی داڑھی اور کون سی مونچھیں وحی غیر متلو کے مطابق ہیں ؟

تو  سوالوں کی بوچھاڑ ہو گئی ۔
1-آپ ذرا شیشہ دیکھیں اور آپ دیکھ کر مجھے بتائیں ، کہ کیا آپ منکرِ حدیث  ہیں یا نہیں؟
2 - یہ لمبی داڑھی والی تصویر  جعلی بنائی گئی ہے - ایسی داڑھی ممکن نہیں ۔
3- جو جی میں آئے کرو ، داڑھی کا مذھب سے کیا تعلق ؟
کچھ"  گلو بٹوں "نے بھی ریمارکس دئیے وہ میں نے ڈیلیٹ کر دئیے ، اور رہی
پر سنل چیٹ ونڈو ، اُس کی ہمیں پرواہ نہیں ،

جواب :  داڑھی کے بارے میں میں "وحی غیر متلو"   کا منکر ہوں ، اِس میں مجھے کوئی شک نہیں ، لیکن میں " وحی متلو " کا منکر نہیں ۔

سوال ، یہ آپ نے  اور کی کیا ، فضول بحث نکالی ہے ، میں نے پہلی دفعہ سنی ہے ،آپ کیوں نہیں کہتے کہ آپ منکر حدیث ہیں یا نہیں ، اور داڑھی کا کہیں نہیں لکھا کہ کتنی لمبی ہو ، یہ بڑے بڑے عالم کیا جاہل ہیں ؟
جواب : نوجوان ناقد و طنز ، آپ مجھے "منکرِ حدیث" کہہ سکتے ہیں ۔  لیکن " منکر الحدیث "نہیں -

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭


اب میرے اوپر لازم تھا کہ میں اُن کے سوال کا جواب ، صحاح ستہ سے دیتا ۔ چنانچہ میں نے ، مندرجہ ذیل جواب  "بخاری " سے منتخب  کیا۔ جو" اصح الکتاب بعد الکتاب اللہ"  ہے، گویا صحاح ستہ کی باقی چھ کتب اِس کے بعد ہیں  ۔

" بخاری " سے جواب ۔  وحی غیر متلو 5892 اور 5893







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔