میرا بلاگ،" وحی متلو اور غیر متلو ِ " دراصل ، وحی متلو (الکتاب) سے غیر متلو (قول منسوب الیٰ الرسول المعروف حدیث )کی جانب ایک سفر ہے ، وحی متلو (الکتاب) سے کلی طور پر جڑے ہوئے الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ 20سال ہو گئے ہیں۔

ایک ہارڈ کاپی میں جو 1991دسمبر سے میرے پاس ہے اور علامہ وحید الزماں کا تین جلدوں میں ترجمہ ،یکم ربیع الاول 1323 ہجری ( 6مئی 1905) کو مکمل ہوا، مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور کا ہے، جس میں:-
پہلی جلد : 2504 وحی غیر متلو اور 921 ابواب ہیں۔
دوسری جلد : 2394 وحی غیر متلو اور 1293 ابواب ہیں ۔
تیسری جلد : 2016 وحی غیر متلو اور 929 ابواب ہیں ۔
اس طرح کل 6،490 وحی غیر متلو اور 3،143 ابواب ہیں ۔


صاحبانِ عقل و فہم فکر و دانش :-
ہم اپنے وحی غیر متلو کے سفر میں آگے بڑھیں گے کل صحیح روایات کی اِس
تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے ۔ میں بنیاد ،بخاری شریف کو بنیاد بناؤں گا
اور باقی صحاح ستہ میں جو مکررا ت ہوں گے انہیں ایک باب نہیں بلکہ اُسی
حدیث کے ساتھ لکھ دوں گا
تاکہ ہمارا وہ نظریہ کہ قرآن صرف صحاح ستہ سے سمجھ آسکتا ہے ، اُس کی تصدیق
ہو یا پھر یہ نظریہ کہ قران کو سمجھنے کے لئے، اللہ کے دئیے ہوئے الفاظ پر
ہی نظر ڈالی جائے ۔
جہاں صحاح ستہ کے مترجم کا ترجمہ ، عربی سے نہ ملتا ہو
یا بریکٹ میں لکھے ہوئے الفاظ کسی اور وموضوع کی طرف راہنمائی کرتے ہوں جو
سیاق و سباق سے ہٹ کر ہو ، یا زبردستی اُس طرف توجہ دلانے کی کوشش کی گئی
ہو ، یا میں کر رہا ہوں وہاں ضرور مجھے ٹوکیئے ۔ آپ کی راہنمائی ، کا شکر
گذار رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ سے استقامت کی دعا ہے ۔ وہ خالقِ کائینات ،مجھے میرے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔
نوٹ :احباب سے درخواست ہے کہ اگر یونی کوڈ میں اُن کے پاس بخاری شریف کا کوئی لنک ہے تو تبصرہ میں پیسٹ کر دیں مشکور رہوں گا ۔
نوٹ :احباب سے درخواست ہے کہ اگر یونی کوڈ میں اُن کے پاس بخاری شریف کا کوئی لنک ہے تو تبصرہ میں پیسٹ کر دیں مشکور رہوں گا ۔
لیکن اُس سے پہلے میرا فہم ۔
القرآن کے پہلے حافظ ۔مُحَمَّد
رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ہیں ۔اُس کے بعد مسلسل حفّاظ القرآن کو ہوبہو حفّظ کرتے رہے ۔ لہذا اِس میں نہ اضافہ ہوا اور نہ ہی کمی ۔ اور یہ اِسی طرح آپ کے اور میرے پاس پہنچا ۔ خالد مہاجرزادہ
٭٭٭٭٭فہرست مضامین٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں