Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 2 جون، 2014

اپنا بلاگ بنائیےاور بلاگر بنئیے ۔

کیوں کہ،
"  علم حاصل کرو اور علم پھیلاؤ یہی بنیادی مقصد ہونا چاھیئے "
بلاگنگ،  گوگل والوں کی ایک مفت سروس ہے جس کے لئے  جی میل کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے ۔اگر آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تب تو صحیح ہے اگر نہیں تو سب سے پہلے آپ  جی میل (gmail) کا اکاؤنٹ بنا لیں ۔  جی میل (gmail) کا اکاؤنٹ بنانے سے آپ کو گوگل کی تمام" پراڈکٹ/  سروس"  تک رسائی ہو جائے گی  ۔  جی میل (gmail) اکاؤنٹ بنانے کے لئے آپ نیچے دئے لنک پر کلک کر کے  ایڈریس پر جائیں۔
جی میل کا اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ نیچے دئے گئے لنک  پر کلک کر کے  بلاگرپر جائیں

اگر آپ جی میل سے" لاگ اِن "  نہیں تو آپ کے پاس یہ صفحہ کھلے گا ۔۔ دیکھیں تصویر ۔Pic-01۔۔ تصویر کو کلک کر کے بڑا کر لیں


اور اگر آپ  گوگل میں"  لاگ اِن " ہیں تو آپ کے پاس یہ پیج کھلے گا ۔۔ دیکھیں تصویر ۔ ۔Pic-02۔۔۔۔ تصویر پرکلک کر کے بڑا کر لیں

بلاگر پروفائل پر کلک کریں تو یہ صفحہ کھلے گا ۔ ۔Pic-03۔۔ اس میں اپنے بلاگ کا نام انگلش میں یا   رومن اردو میں لکھیں ۔


  ‘‘Continue to Blogger‘ کو کلک کرنے سے آپ کے پاس یہ  صفحہ کھلے گا ۔ ۔Pic-04۔۔ 

   ‘‘ نیو بلاگ ‘‘ کو کلک کرنے سے آپ کے پاس یہ  صفحہ کھلے گا ۔ ۔Pic-05۔۔ جس پر آپ نے اپنے بلاگ کا نام اور ایڈریس لکھنا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ جو ایڈریس آپ دیں وہ پہلے سے کسی نے منتخب کیا ہو
لہذا جب یہ لکھا آئے کہ This address is avaiable   ، تو آگے چلیں اور  Create Blog    پر کلک کریں ۔


Create Blogیہ ونڈو آئے  گی۔ ۔Pic-06۔۔ ۔ اب     Create posting ۔   پر کلک کریں 

 یہ ونڈو آئے گی ۔ ۔Pic-07۔۔اس میں آپ اپنے مضمون کی ہیڈنگ دیں گے اور مضمون لکھیں گے ۔
یا فی الحال  تصویر میں دکھائے گئے چاروں  پر ترتیب وار عمل کریں ۔
1- ھیڈنگ لکھیں  - 2 - مضمون لکھیں یا  " ایم ۔ایس۔ ورڈ"  سے کاپی کر کے پیسٹ کریں 3- Save کریں  اور  4 ۔ Close کریں 


آپ نے اپنیDraft  یعنی "  رف "  پوسٹ تیار کر لی ہے ،۔ ۔Pic-08۔۔
اب ہم اردو  کی سیٹنگ کریں گے ، تاکہ ، ہمارا بنیادی ٹائپ اردو ہو ۔سب سے نیچے بائیں طرف  Setting پر کلک کریں ۔
ہم باقی کام اسی ونڈو میں کریں گے ۔
اس  ونڈو  ۔ ۔Pic-09۔۔میں  سب سے نیچے بائیں طرف    Language & Formatting  پر کلک کریں ۔
 یہ ونڈو ۔ ۔Pic-10۔۔آئے گی اس میں اردو آپش لائیں اور محفوظ کریں ۔  

اس  ونڈو ۔ ۔Pic-11۔۔کے مطابق آپ اپنے بلاگ کی ونڈو میں مختلف فارمیٹ استعمال کر سکتے ہیں ۔ لیکن نئے بلاگر ابھی اسے رہنے دیں اور آگے چلیں پہلے اپنے بلاگ پر پہلا مضمون پبلش(شائع)  کر لیں ۔ تاکہ کچھ حوصلہ بڑھے ۔ 


    اب آپ اسی   ونڈو میں     Post   پر  کلک کریں گے تو  ۔ ۔Pic-12۔۔آئے گی ، اگر      TEST   پر  ماؤس لے جائیں گے تو اس کے نیچے تین آپشن روشن ہو جائیں گے  

آپ  Edit   پر کلک کریں گے تو ۔ ۔Pic-05۔۔ والی ونڈو کھل جائے گی ۔

  آب آپ       TEST   ھیڈنگ تبدیل کر دیں اور اپنے مضمون کے مطابق ھیڈنگ دیں ۔   جیسے میں نے یہ  دی ہے ، نیچے مضمون لکھیں ۔ اور  بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ    پڑھ کر اسے پبلش ( شائع ) کر دیں ۔
 
آپ کو مبارک ہو آپ کا پہلا ، مضمون بلاگ پر شائع ہو گیا اور آپ بلاگرز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں ۔ آپ کو خوش آمدید -
اب ہے ، معاملہ اسے خوبصورت بنانے کا اور اس کی مشہوری ، بلاگ شائع ہونے کے بعد اب آپ " فیس بک " پر اپنی وال پر اس کا  لنک ڈالیں اور   ENTER  دبا دیں ۔
اب آپ اس گروپ کے ممبر بنئیے اور اس پر اپنا پہلا مضمون ڈالیں ۔  



اپنے بلاگ کو بہتر بنانے کے لئے دوسری قسط کے منتظر رہیں ۔ جب کم از کم 25 افراد ، نئے بلاگر بن کر ، اس مضمون کے کمنٹس میں اپنا لنک دیں گے تو میں ، انشاء اللہ ، بلاگ کو مزید بہتر بنانے کے لئے راہنمائی کروں گا ،
 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔