Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 23 جون، 2014

وحی غیر متلو-1 آیات النساء

قارئین ، جو بھاری پتھروحی غیر متلو کا  میں اب اٹھا رہا ہوں ، یقین مانئیے کہ وحی متلو کو سمجھنے سے اور اُس کی آیات ، فیس بک یا اپنے بلاگ ، میں پیسٹ کرنے سے بھی بہت بھاری ہے ، کیوں کہ وہ ایک حقیقت ہے اور وحی غیر متلو ، ایک مجاز ، لیکن کیوں کہ ، جمیع امت مسلم اِسے اقوال و حدیث ِ رسول سمجھتی ہیں ۔ جو اِن صحاح ستہّ میں  درج ہیں :
اور سب کا ایمان ہے کہ کہ یہ وحی متلو (القرآن)  کی تفسیر ہے جس کی حفاظت کا ذمہ لیتے ہوئے محدثین صحاح ستہ نے اِنہیں محفوظ کردیا ہے ۔
اور یہ احادیث ، وحی متلو (القرآن) الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَ‌بِّ الْعَالَمِينَ  سے لے کر  مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ  پر ناسخ بھی  ہیں۔ناسخ (ن۔س۔خ) کا مطلب منسوخ کرنے والی ۔
چنانچہ کئی  وحی غیر  متلو نے ،   کئی  آیات منسوخ کر دیں  اورمصحف عثمانی کی 6،666 آیات  میں سے 430 آیات منسوخ ہو کر ، موجودہ تصحیح شدہ القرآن  جو صحاح ستّہ  کے  عالمین ، فہم و شعور دانش و تفکر نے ، اجماع و قیاس کے بعد (24،569   وحی غیر متلو کے ساتھ)  6،236 آیات  پر مشتمل    القرآن کے نام سے کتابت کرکے ہم تک پہنچایا   ور اب یہ ایک ، جامع اور مکمل ۔ الکتاب   ہے ،  جبھی تو سارے حفاظ نے اِسی کو حفظ کیا ، گویا   303 ہجری سے پہلے القرآن کے حافظ نہیں تھے اور  صحاح ستّہ  کے مؤلفین میں کوئی بھی حافظ نہیں تھا  ، البتہ یہ سب 6 لاکھ وحی غیر متلو کے ماہر اور 2 لاکھ وحی غیر متلو کے حافظ تھے ۔ یوں یہ سب(اور اِن کی اتباع کرنے والے )  شیخ الحدیث  کے درجے پر فائز ہوئے  ۔
خیر کہا جاتا ہے کہ اِس آیت میں:

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ‌ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴿الحجر: ٩﴾
الذِّكْرَ‌   کا مفہوم یا اشارہ  قرآن اور حدیث  کی طرف ہے ۔ 
چنانچہ اب دو لڑیاں بن گئی ۔ القرآن  کے حافظ اور حدیثوں کے حافظ۔
وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ بِهَا وَلَـكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث ذَّلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [7:176]
٭٭٭٭٭٭
اب  میں آتا ہوں  اُس محفوظ ، وحی غیر متلو کی طرف  ، جس کو میں  نے ہو بہو کٹ پیسٹ کیا ہے ،   یہ صفحہ جو آپ  نیچے  دیکھ رہے ہیں ، یہ علامہ وحید الزماں کی  ترجمہ شدہ کتاب کا ہے 
 
 میں نے اِس میں سے  صرف ، وحی غیر متلو کا انتخاب کیا ہے ، جو جناب بخاری صاحب کی ، منتخب شدہ ہیں اور بعد کے مصنفین کی تشریحات ، مقدمات یا رائے کو میں نے نہیں لیا ہے ۔
 تاکہ ہم ، صرف اور صرف بخاری شریف سے  ، القرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں وگرنہ کئی عالموں نے ہم مسلمانوں پر بہت زور دیا  کہ امہ المسلمہ بننے کے لئے القرآن ، السنہ اور حدیثوں پر  عمل کرنا نہایت ضروری ہے  ۔ لیکن ہی عالم ، اِنہی کا علم حاصل کرکے   اپنے فہم کے مطابق ، نت نئے اعمال   و افعال کے مطابق ، فرقہ در فرقہ تقسیم ہوتے گئے ۔
  میں یہاں پر القرآن کی پوری آیت بھی پیسٹ کروں گا ، جس کا وحی غیر متلو میں ذرا سا بھی اشارہ ملے ۔ امید ہے کہ آپ تحمل سے کام لیں گے ۔ ایک بات وہ یہ کہ ، آپ کو بھی منکرین حدیث کے بارے میں علم ہوگا کہ وہ ، اس کتاب میں موجود 7563  احادیث میں سے کن کے منکر ہو رہے ہیں ،  لہذا ثابت قدم رہئے ۔ 

کتاب الوحی  کہ وحی کی ابتداء کیسے ہوئی ؟
القرآن کے حافظ کے مطابق:

إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَىٰ نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ إِبْرَ‌اهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُ‌ونَ وَسُلَيْمَانَ ۚ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورً‌ا ﴿4:163 النساء
  ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ 
وحی غیر متلو (حدیث )  1 ۔   
  ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
   اور   یہ صفحہ جو آپ   دیکھ رہے ہیں ، یہ  محمد داؤد راز  صاحب کی کتاب  ، پی ڈی ایف فارمیٹ میں میں اِس کو ، القرآن کو سمجھنے کے لئے استعمال کروں گا۔
اِس کو کلک کے ذریعے آپ بڑا کر کے دیکھ سکتے ہیں  ۔
یہ ، بخاری شریف کا پہلا صفحہ، پہلا باب، اور پہلی وحی غیر متلو (حدیث )  
 
٭۔عمل کا دارومدار نیت پر ہے-
 مندرجہ ذیل مکررات ہیں۔ جو یہیں درج کر دیئے ہیں اب یہ دوبارہ اپنے نمبر پر نہیں آئیں گے تاکہ کنفوژن سے بچا جائے ۔
وحی غیر متلو (حدیث )  54 :    عمل کا دارومدار نیت پر ہے-

وحی غیر متلو (حدیث )  2529 ۔   عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔
وحی غیر متلو (حدیث )  3898۔   عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔
 وحی غیر متلو (حدیث )  5070 ۔   عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔
 وحی غیر متلو (حدیث )  6689 ۔   عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔
 وحی غیر متلو (حدیث )  6953 ۔   عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔

  نوٹ:  نَوَی ۔ النِیّۃ ۔النِیّاتِ  ۔اللہ کے الفاظ نہیں  اور الکتاب  میں نہیں ہیں ۔ الکتاب میں اللہ کا ایک لفظالنَّوَى  ہے  جس کا مادہ  ن ۔ و۔ ي  ہے ۔
 
٭٭٭٭٭واپس ٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔